طالبان مخالف معروف سکالر ڈاکٹر فاروق کو قتل کر دیاگیا



  • معروف سکالر، دانشور، عالم دین ، کالم نگار اور اسلامی یونیورسٹی سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق خان کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ہفتہ کو ڈاکٹر فاروق خان معمول کے مطابق مردان شہر کے علاقہ بغدادہ میں اپنے کلینک پر مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق خان موقع پر شہید جبکہ ان کے اسسٹنٹ کلیم شدید زخمی ہوگئے۔ کلیم کو طبی امدادی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان منتقل کردیا گیا

    ڈاکٹر فاروق خان صوابی میں پیدا ہوئے جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں وہ کیڈٹ کالج حسن ابدال اور کیڈٹ کالج کوہاٹ میں بھی زیر تعلیم رہے۔ انہوں نے طب کی تعلیم حاصل کی اور نفسیات کے شعبے میں سپیشلائزیشن کیا۔

    http://alqamar.info/2010/2010/10/02/dr-muhammad-farooq-khan.html