’الطاف کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں‘



  • سندھ ہائی کورٹ میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں گذارش کی گئی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج کیے جائیں۔

    آفاق احمد نے جمعے کے روز ذاتی طور پر یہ درخواست عدالت میں جمع کرائی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سو چھیانوے میں حقیقی کے مرکز بیت الحمزہ پر جو حملہ ہوا تھا جوائنٹ انٹروگیشن میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے کہنے پر یہ حملہ ہوا تھا۔

    آفاق کے مطابق اس حملے کا دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور جو مطلوبہ افرد ملک میں موجود نہیں ہیں، ریڈ وارنٹ جاری کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے اور انہیں شامل تفتیش کیا جائے۔

    حقیقی کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقر مرزا سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ ان کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطے ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/rolling_news/2011/11/111111_afaq_mqm_altaf_rh.shtml



  • کوئی نہ کوئی تو اشارہ کرتا ہی ہوگا جو تھوڑے تھوڑے دنوں کے بعد آفاق احمد عظیم لیڈر کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں آج ایک لایو چینل کو تو اچانک روک کر آواز بند کرنا پڑی کیونکہ آفاق بھائی، الطاف بھائی کو کھلی کھلی سنانا شروع ہوگیے تھے



  • Yes and why not. However, in fact it is not going to happen as long as Zardari, a curse on Pakistan who represents Bhutto legacy that has been a curse in itself on Pakistan, by being present/influential on PakPolitics. Not until he is done with his time and meets his fate as a western stooge.



  • This post is deleted!


  • ایم کیوایم کی مثال اس گدھے کی سی ہے جس پر زرداری سوار ہو کر اپنے پانچ سال مکمل کرنا چاہتا ہے۔ یہ گدھا کبھی کبھی بیچ راستے میں رک جاتا ہے جس پر زرداری کو اسے گاجر دیکھانی پڑتی ہے۔ گاجر کو دیکھتے ہی یہ گدھا پھر سے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔

    زرداری کے ہاتھ میں ایک چھڑی بھی ہے جو اس وقت زرداری کے کام آتی ہے جب یہ گدھا گاجر کو پانے کی حوس میں بھاگ بھاگ کر تھک جاتا ہے۔ اس وقت زرداری زور سے یہ چھڑی گدھے کی پیٹھ پر مارتا ہے جس سے یہ گدھا درد کے خوف سے پھر سے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گاجر اور چھڑی کا کھیل آخر کب تک چلتا ہے۔ اور یہ کہ آیا زرداری اس گدھے پر بیٹھ کر اپنی منزل تک پہنچتا ہے یا گدھا منزل سے پہلے ہی گاجر کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔



  • تو آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں، ایم کیوایم پاکستان ہے اور زرداری امریکا؟



  • Dusky,

    جی ہاں! بدقسمتی سے مشرف اور زرداری نے مل کر گذشتہ دس برسوں سے پاکستان کا بھی یہی حال کر رکھا ہے



  • @Sharif Aadmi

    and you think mods reads such warnings?



  • @Karim

    گزشتہ دس سال ؟؟ گویا شریف، بنظر اور ضیاء کے دور میں تو دودھ کی نہریں بہ رہیں تھیں؟



  • Dusky

    دودھ کی نہریں تو نہی بہہ رہی تھی لیکن اس وقت پاکستان میں اتنی ہمت اور جرات تھی کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کر سکتا تھا۔ اب تو یہ حال ہہ کہ اغیار کی فوجیں ہمارے گھروں میں گس گئیں اور ہمارے یہ جمہوریت زدہ حکمران اس وقت نہ صرف لوٹ مار اور بندر بانٹ میں مصروف رہے بلکہ اغیار کے ان ناپاک عزائم میں انکا بھرپور ساتھ بھی دیا۔