چھریاں تیز کر لیں - حقانی آ رہا ہے



  • امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے

    واشنگٹن ... امریکا میں پاکستانی سفیرحسین حقانی واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حسین حقانی نجی ائیر لائن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے روانگی سے قبل حسین حقانی نے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی،جس میں پاک امریکا تعلقات اور موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    http://jang.com.pk/jang/nov2011-daily/19-11-2011/u87949.htm



  • The real issue in my opinion is whether kyani and pasha were forcing democratic government to take responsibility of abbotabad incident and if kyani and pasha were planning any adventure in the wake of abbotabad operation.

    Whether or not haqqani wrote any letter is a non.issue.

    Media and ghairatbrigade are once again playing in the hands of puppet master.

    After kerry lugar bill, this once again is the time to see who is establishment kaa ghulaam.



  • @ bsobaid

    اسٹبلشمنٹ کے غلاموں کو چراغ لیکر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں. انکے چہرے دن کی روشنی میں صاف صاف دکھائی دے رہے ہیں

    نواز شریف نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ کے منہ پر تمایچہ رسید کیا ہے

    یہ سوچا بھی نہ جائے کہ ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے - نواز شریف

    لاہور( ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوا ز شریف نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ (ن) لیگ کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کریگی نہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ تحریکوں کا حصہ بنے گی، انہوں نے سیاستدانوں سے کہا کہ وہ ماضی سے سبق سیکھیں اور ان ہاتھوں میں ہرگز نہ کھیلیں جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں، سپریم کورٹ اور دیگر ادارے توڑے، دریاؤں کا پانی بیچااور بھارت سے جنگیں کرائیں،نائن الیون کے بعد قوم سے پوچھے بغیر بالاہی بالا معاملات طے کئے. ایبٹ آباد کا واقعہ کیاہماری قومی سلامتی او رخود مختاری کے خلاف نہیں تھا لیکن اس پر بننے والا کمیشن کیا کر رہا ہے اسکا دور دور تک بھی کوئی پتا نہیں ۔ جن اقوام نے آگے بڑھنا ہوتا ہے وہ اس طرح کے معاملات کو نظر انداز نہیں کرتیں ۔ ایبٹ آباد کے معاملے پر کمیشن کا اجلاس مہینے مہینے بعد چند گھنٹوں کے لئے ہوتا ہے جو اس سارے معاملے کو ٹالنے والی بات ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوچا بھی نہ جائے کہ مسلم لیگ (ن) کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کرے گی ہم نے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ نہ کرنے کی قسم کھائی ہے ۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کی سپانسرڈ کسی بھی تحریک کو سپورٹ نہیں کریں گے کیونکہ ملک ایسے اقدامات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچا ہے ۔ سیاستدانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ انہیں ایسے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کے ادارے تباہ کر دئیے ۔ جن کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہوئیں‘ جنہوں نے نائن الیون کے بعد قوم سے پوچھے بغیر سارے معاملے طے کر لئے ‘ جنہوں نے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بیجا ‘جنہوں نے اسمبلیوں اور سپریم کورٹ کو توڑا ۔ خفیہ گیم بند ہونی چاہیے ایسے خفیہ ہاتھوں میں کھیلنے والے قوم کے سامنے ایکسپوز ہو جائیں گے

    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=574297



  • Jee way nawaz shareef.

    Well said shareef.

    Its about time we refuse to be fooled by establishment and recognize the faces of their ghulams in media and politics...

    Mujhay yaqeen hai ghairat brigade waloo kay pet mein aik baar phir se dard uthay gaa jaisay kerry lugar kay time uthaa thaa....wait for ansa abbasi news article.





  • باوا جی

    یہ نواز شریف کی پندرہ دن کی مہلت کا کیا، اس کے بعد کیا ہوگا

    ویسے پی ٹی آئی والے ٹھیک ہی کہتے ہیں میاں صاحب ہر بار حکومت کو بچا لیتے ہیں چاہے وہ اسٹبلشمنٹ کا ہاتھہ روکنے کی کوشش کیوں نہ کر رہے ہوں



  • EasyGo

    بھائی جی

    یہ مہلت انویسٹی گیشن مکمل کرنے کی غرض سے دی ہے

    انہوں نے ایک متبادل تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ خط کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی بجائے سول سوسائٹی ‘اراکین سینیٹ وقومی اسمبلی ‘ وکلاء اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی بنا کر اسے تحقیقات کر کے حقائق 15روز میں قوم کے سامنے لانے کا ٹارگٹ دیا جائے

    ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم اپنے آئین میں صدر کو استثنیٰ دے کر اپنے ہاتھ باندھ چکے ہیں. آئین کی کہ شق شاید کسی اور نے اپنے لیے ڈالی تھی جو زرداری کے کام ا رہی ہے



  • Immunity does not cover acts of treason by the President. If Zardari's hand and consent in this memo saga is proven in the court then I think noose would be tightened aroud his neck.

    If the memo is genuine and was written by the full consent of Zardari then I think there will soon be a case of treason filed in the supreme court.

    However, I believe Zardari being the shrewed and conman he would try to make Haqqani as "qurbani ka bakra" for his evil deeds. But the question will remain how long Haqqani will remain silent after he's made a sacrificial lamb.



  • I think NS should declare and surrender 70% of its assets back to the national treasury than he will be acceptable to the nation.

    This is the basic point he is feeling at backfoot against IK.

    By doing this he will not be a weak politican against establishment any more....



  • نواز شریف نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ کے منہ پر تمایچہ رسید کیا ہے

    kia baat ker rhey ho bawa ji, ager establishment ney Ab ke bar Nawaz Sharif ke kamar se thora nechey thoda lagya to Saudi arab se bhi ageey gereen ge.

    The guys wants to have his turn per CoD, now seems like mood in Punjab is getting change, which making him worried... and playing same old politics of democracy when out of power. Once such people are in power they dont give a dime about constitution and democracy.

    سیاستدانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ انہیں ایسے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کے ادارے تباہ کر دئیے ۔ جن کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہوئیں‘ جنہوں نے نائن الیون کے بعد قوم سے پوچھے بغیر سارے معاملے طے کر لئے ‘ جنہوں نے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بیجا ‘جنہوں نے اسمبلیوں اور سپریم کورٹ کو توڑا

    Saysatdanon ko nhi awam ko sabak sekhna chahey, yeah woh log hain jo iqtedar ke khater apna baap badal letey hain. Same NS and his family was licking Zia's boot not very long ago...he was PM during Kargil conflict .... Do we need to remind you about SC issue during NS's last goverment??



  • باوا جی

    ادھر ڈاکٹر مبشر حسن صورت حال کو کچھ زیادہ ہی گھمبیر نہیں بنا رہے

    کہیں چھریاں کم نہ پڑ جائیں

    LAHORE - The United States has given a clear signal to Pakistan to get rid of President Asif Ali Zardari and Prime Minister Yousaf Raza Gilani, if it wants, through former US Joint Chiefs of Staff chairman Admiral Mike Mullen, who admitted the existence of a memo from the government of Pakistan to Washington sent by Pakistan’s Ambassador Hussain Haqqani, former finance minister and veteran politician Dr Mubasher Hasan told Pakistan Today here on Friday.

    He said further that Zardari and Gilani should avail this opportunity by proceeding on leave and should pledge not to leave the country while the investigations last.

    http://www.pakistantoday.com.pk/2011/11/with-memo-us-gave-pakistan-signal-to-oust-zardari-gilani-dr-hasan/



  • He's giving the impression that some how US admin is behind this scandal and wants to get rid of Zardari-Gilani duo.

    If that was the case Zardari would have been shouting out of his lungs for his innocence from the day first.

    But I think "Daal mein waqai hee kuch kala zaror hai"



  • wow, NS again stood his ground...

    what about the stance of MQM, FazalurRehman and PTI on this issue???



  • @Sufi,

    I think NS should declare and surrender 70% of its assets back to the national treasury than he will be acceptable to the nation.<<<

    And you Sir seriously need to look into the option of having yourself checked out by a shirk of notable repute.



  • @khanamer,

    IK would never say a word against Zardari and instead would label this episode as an unscrupulous act by Nawaz Sharif and PML (N) to discredit the army.



  • امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی پاکستان پہنچا ہی چاہتے ہیں

    اسلام آباد…امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی پاکستان پہنچا ہی چاہتے ہیں ،وہ واشنگٹن کے ڈیلس ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ۔مائیک مولن کو لکھاگیا میمو کس کس کو لے ڈوبے گا یہ ایک سوالیہ نشان ہے تاہم اس موضوع نے صورت حال کو گر ما کر کھ دیا ہے۔میاں محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میمو کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ لے کر سپریم کورٹ جائیں گے،جبکہ قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمود درانی نے منصوراعجاز کے میمو میں منسوب باتوں کو پاگل پن قرار دیا ہے۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت نے بھی میمو یا مراسلے سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی اور امریکی شہری منصور اعجاز کے درمیان ایس ایم ایس اور بلیک بیری کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کا مواد موجود ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پیغامات کا تبادلہ شروع کس نے کیا۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو واپس بلایا وہ جلد اسلام آباد پہنچنے والے ہیں ان کو سنے بغیر کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہے ۔دوسری جانب منصوراعجاز نے مولن کے نام میمو سے متعلق نئے شواہد فراہم کردیئے ہیں جس میں حسین حقانی کیساتھ بات چیت سے متعلق ریکارڈبھی شامل ہے۔ ایک مبینہ ایس ایم ایس میں حسین حقانی کا منصور اعجاز سے کہنا تھا کہ تم پیغام بھیجنے کی بات کرتے رہو، بلیک بیری کی بات چیت دکھاتے رہومگر تم کچھ حاصل نہیں کرسکتے، میں نے اپنا بلیک بیری تبدیل کرلیا ہے، میں آئندہ کبھی تم پر یا تمہاری رائے پر اعتماد نہیں کروں گا

    http://jang.com.pk/jang/nov2011-daily/19-11-2011/u87993.htm



  • expakistani

    kia baat ker rhey ho bawa ji, ager establishment ney Ab ke bar Nawaz Sharif ke kamar se thora nechey thoda lagya to Saudi arab se bhi ageey gereen ge.

    بھائی جی

    مت بھولیے اگر اب اسٹبلشمنٹ نے عوام کے منتخب نمایندوں کی توہین کی تو اسٹبلشمنٹ قذافی کے اس انجام کو یاد رکھے

    http://www.youtube.com/watch?v=rHwYYxK7wHk

    عوام اسٹبلشمنٹ کے گماشتوں نہیں بلکہ اسٹبلشمنٹ کے منہ پر تھوکنے والوں کے ساتھ ہوتی ہے



  • expakistani

    Saysatdanon ko nhi awam ko sabak sekhna chahey, yeah woh log hain jo iqtedar ke khater apna baap badal letey hain. Same NS and his family was licking Zia's boot not very long ago...he was PM during Kargil conflict .... Do we need to remind you about SC issue during NS's last goverment??

    آپکی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ عمران خان سمیت سب سیاستدان اقتدار کے لیے اپنے باپ بدل لیتے ہیں. کبھی مشرف کے بوٹ چاٹنا اور اقتدار کے لالچ میں اسکے جعلی ریفرنڈم میں بھرپور اور سر گرم حصہ لینا، کبھی اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر مشرف کی مخالفت شروع کر دینا، کبھی مشرف سے کتوں کے تحفے لینا اور پھر اقتدار کی ہوس میں جنرل پاشا کے اشاروں پر ناچنا

    کوئی سیاستدان بھی بوٹ نہ چاٹنے کا دعوا نہیں کر سکتا. کچھ سیاستدانوں کو ایک دفعہ بوٹ چاٹ کر عقل آ جاتی ہے اور کچھ عوام میں اپنی جڑیں نہ رکھنے والے عمران خان کی طرح ہمیشہ بوٹ چاٹنے پر فخر محسوس کرتے ہیں



  • @ EasyGo

    بھائی جی

    ڈاکٹر مبشر کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں کہ شاید پس پردہ فوجیوں اور امریکہ میں زرداری اور گیلانی سے اگلے سینٹ انتخابات سے پہلے چھٹکارہ حاصل کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے. منصور اعجاز اور حسین حقانی دونوں امریکی ایجنٹ ہیں اور شاید انہیں ڈرامہ رچانے کے لیے چنا گیا ہے

    حسین حقانی کبھی پاکستان واپس نہ آتا اگر اسے فوج کی طرف سے اپنی جان کو خطرہ محسوس ہوتا لیکن اسکی پاکستان واپسی امریکہ اور فوج کی کسی ڈیل کا حصہ ہے اور اس نے روانگی سے پہلے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں

    زرداری نے اگر یہ کیا بھی ہے تو اسے ایسا کرنے پر کس نے مجبور کیا ہے؟ اگر فوج سیاست میں براہ راست ملوث نہ ہو اور عوام کی منتخب حکومتوں کو فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کا خطرہ نہ ہو تو کوئی ایسا نہ کرے. اس سلسلے میں سارا الزام صرف اور صرف فوج پر آتا ہے

    نواز شریف کی وارننگ بروقت اور جرات مندانہ ہے. اس سے نہ صرف انکے قد میں ناقابل تصور اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹبلشمنٹ کو بھی ہوش آ چکی ہوگی کہ اب وہ کوئی من مانی نہیں کر سکتی

    ماورائے آئیں کسی بھی قدم کی سخت مزاحمت کی جانی چاہئیے خواہ وہ زرداری کے خلاف ہو یا کسی اور منتخب حکومت کے خلاف. زرداری قصور وار ہے تو عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق کاروائی کریں

    یہ بے غیرت جنرلز اسوقت کہاں تھے جب آئیں توڑنے والے ایک جنرل پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا تھا اور اسکی حفاظت کے لیے بیرون ملک اسے حاضر سروس فوجیوں کا ایک دستہ دیا گیا تھا؟؟؟

    آخر اس ملک میں سزا سیاستدانوں کو ہی کیوں ملتی ہے؟ آج تک کسی فوجی جرنیل کو سزا کیوں نہیں ملی ہے؟ کوئی فوجی مارشل لا لگانے اور ملک تک توڑنے پر پھانسی کیوں نہیں چڑھا ہے؟ کیوں کوئی ملک بدر نہیں ہوا ہے؟ کیوں کوئی نشان عبرت نہیں بنا ہے؟ جن کی لاشیں ملک توڑنے پر کتوں کے آگے ڈالنی چاہئیے تھیں وہ مر کر بھی قومی پرچموں میں اور مکمل فوجی احترام کے ساتھ دفن ہوئے ہیں؟؟؟؟؟



  • امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی اسلام آبار ایئر پورٹ پہنچ گئے - جنگ نیوز

    http://jang.com.pk/jang/nov2011-daily/19-11-2011/u88011.htm

    بچ کر نہ جائے - "سالے سویلین" نے فوج کے خلاف زبان کھولنے کی کوشش کی ہے اور ملک امریکی سرپرستی میں دینے کی کوشش کی ہے

    پہلے کسی فوجی نے نہ تو ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام کیا ہے اور نہ ہی ملک امریکہ کے پاس گروی رکھا ہے؟؟؟؟؟

    اور جن لوگوں (جنرل درانی اور جنرل کرامت جہانگیر) کے حسین حقانی نے نام دیے ہیں انکا فوج سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے

    امریکہ کو فوجی اڈے اور ڈرون حملوں کی اجازت بھی بلڈی سویلین نے دی اور پاکستان شہریوں بشمول خواتین کو بھی سویلین نے امریکہ کو بیچا

    یا الله یا رسول - فوجی جرنلز بے قصور

    :)