جنرل پاشا کی رخصتی - آنکھوں دیکھا حال



  • جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے

    رہِ پاشا ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا

    السلام و علیکم ناظرین - لچ تل ٹی وی کا نمایندہ اپنی کیمرہ ٹیم کے ساتھ اسوقت بابا نیازی کی رہایش گاہ بنی گالہ کے باہر سے آپ سے مخاطب ہے. یہاں پر ملک بھر اور بیرون ملک سے ممی ڈیڈی انقلابیوں کے قافلوں کی آمد شروع ہو چکی ہے. ہر طرف سوگ کا عا لم طاری ہے اور فضاء مکمل طور پر افسردہ اور سوگوار ہے. میرے عقب میں آپکو یہ بورڈ نظر آ رہا ہوگا جس پر لکھا ہے

    اٹھارہ مارچ کو - سب راستے سب قافلے سوئے بنی گالہ چلے - انشاالله العظیم

    ہم اپنے سونامی اور انقلاب کی پہچان کو کبھی مٹنے نھیں دیں گے

    آئیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالکر عہد کریں کہ لوٹوں کے انقلاب کے لیے تمام ممی ڈیڈی انقلابی گرمیوں میں جنرل پاشا کے جنازے میں ذوق در ذوق شرکت کریں گے اور پولیس سے نہیں ڈریں گے

    پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے تمام انقلابی جنرل پاشا کے نظریے پر اپنی ننھی منی جانیں نچھاور کر دیں گے اور جنرل پاشا کے جنازے میں پہنچ کر انقلابی تحریک کا حصہ بنیں گے اور اپنا فرض ادا کریں گے

    آو پولیس کے خوف سے آزاد ہو کر گرمی میں گھروں سے نکل کر انقلاب کے لیے جنرل پاشا کے خوابوں کی تعبیر کے لیے سونامی بن جاو - امید بنو تعمیر کرو سب مل کر ایک زنجیر بنو

    منجانب: میڈیا سیل بابا نیازی لوٹیاں والی سرکار

    ایسے بورڈ آپکو ہر شہر میں پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر لگے نظر آ رہے ہونگے جن میں انقلابیوں کو ذوق در ذوق جنرل پاشا کے تابوت کو کندھا دینے کے لیے پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے. بابا نیازی کی رہائشگاہ کے اندر جنرل پاشا کے آخری سفر کی تیاریاں ہو رہی ہیں. ابھی کچھ دیر پہلے ہماری فون پر بابا نیازی سے بات ہوئی ہے جو اپنی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ساتھ جنرل پاشا کو غسل دینے میں مصروف ہیں

    ناظرین کو بتاتے چلیں کہ ابتدائی طور پر جنرل پاشا کا تابوت آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر سے اٹھائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جو بعد میں تبدیل کرکے جی ایچ کیو کر دیا گیا لیکن دہشت گردوں کے متوقع حملے کے خدشے کے پیش نظر اسے بھی تبدیل کر دیا گیا اور آخر کار بابا نیازی کی رہائشگاہ کو محفوظ سمجھتے ہوئے اسکا انتخاب کیا گیا ہے. بنی گلہ کی سیکورٹی کا مکمل انتظام اسوقت طالبان کے حوالے ہے جو نقاب پہنے راکٹ لانچروں اور جدید اسلحہ سے مسلح بابا نیازی کی رہائشگاہ کے باہر اور اطراف میں پہرہ دے رہے ہیں. اردگرد کی عمارتوں کی چھتوں پر بھی مسلح طالبان دستے پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے. ان طالبان کی کمان جنرل حمید گل کر رہے ہیں

    انقلابیوں نے سر میں خاک ڈال کر ماتمی لباس پہن رکھے ہیں اور ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھے ہوئے ہیں. کئی انقلابی رش کی وجہ سے بے ہوش ہو چکے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے اٹھا کر ایمبولینس کی طرف لے جایا جا رہا ہے. یہ اسوقت آپ اپنی ٹی وی کریں پر انقلابی خواتین کا سینہ کوبی اور بین کرتا ہوا دستہ گزرتا دیکھ رہے ہیں جسکی قیادت فوزیہ چڑیل کر رہی ہیں. انکے بین اور چیخ و پکار نے فضا کو انتہائی غمگین بنا دیا ہے


    دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو

    ناظرین جنرل پاشا کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا ہے. رہائشگاہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے. ہر آنکھ اشکبار ہے. انقلابی تابوت کے اردگرد جمع ہو چکے ہیں جو انتہائی مشتعل ہیں اور دیوانہ وار نعرے لگانے کے علاوہ حکومت اور چوہدری نثار کو گالیاں دے کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں. کچھ انقلابی تابوت کے پاس سے گزرتے ہوئے جنرل پاشا کے مشن سے اظہار وفاداری کا حلف اٹھا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ انقلاب کے نعرے بھی بلند کر رہے ہیں. بابے نیازی نے تابوت کو زور سے پکڑ رکھا ہے. وہ بچوں کی طرح بلبلا کر رو رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میری دنیا اجڑ گئی ہے اور میرے وزیر اعظم بننے کے خواب بکھر گئے ہیں. میں اب زندہ رہ کر کیا کرونگا؟ میں بھی اپنے پاشا کے ساتھ ہی جانا چاہتا ہوں. مجھے بھی اپنے پاشا کے ساتھ ہی جانا ہے. جنرل کیانی نے آگے بڑھکر انہیں کندھے سے پکڑ کر اٹھایا اور گلے لگائے ہوئے کہا کہ "نوجوان حوصلہ کرو - میں ہوں ناں" لیکن بابا جی مسلسل روتے رہے. جنرل کیانی نے جنرل ظہیرالاسلام کو بلا کر کہا کہ "اسے دلاسا دیں - یہ پاشا کی جدائی کا صدمہ دل پر لے گیا ہے". اسکے بعد جنرل ظہیرالاسلام بابا جی کو ایک طرف لے گئے اور کان میں کچھ کہا تو بابا جی رونا بند ہوگئے

    جاوید ہاشمی نے اپنے آنسو پونجتے ہوئے ہمیں بتایا کہ جنرل پاشا کی بے وقت رخصتی انقلاب دشمنوں کی فتح ہے. آئی ایس آئی کو جنرل پاشا کے کئی جانشین مل جائیں گے لیکن ہم انقلابیوں کے پھٹے ہوئے غبارے میں ہوا بھرنے والا اور حکومت کے خواب دکھانے والا آئی ایس آئی چیف شاید اب کئی دھائیوں تک نصیب نہ ہو. عنقریب مستقبل میں بابا نیازی، اسکے انقلابیوں اور ہم لوٹوں کو محسوس ہو گا کہ جنرل پاشا کے بعد انقلاب اور سونامی سیاسی طور پر یتیم ہو چکا ہے۔ اگر جنرل پاشا کی ایکٹینشن وفا کر تی تو ممی ڈیڈی انقلاب کی تاریخ مختلف ہو تی

    ناظرین جب جنرل پاشا کا تابوت اٹھا تو ایک کہرام مچ گیا. تابوت کو بابا نیازی کی بلٹ پروف گاڑی میں رکھکر لے جایا گیا. جنرل پاشا کا جنازہ مریدوں سے دو دو روپے چندہ مانگنے والی سرکار حضرت شاہ محمود قریشی نے پڑھایا. انہیں سینکڑوں انقلابیوں اور لوٹوں نے آہوں سسکیوں اور آنسووں کےساتھ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر بہت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے. انقلابی اور لوٹے ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے رہے. انقلابی لوٹوں سے درخواستیں کرتے رہے کہ خدا کے لیے اب ہم یتیموں کو چھوڑ کر مت جائیے گا. ایک لوٹے نے کہا کہ ہمیں اتنی جلدی نہیں ہے. چونکہ الیکشن اگلے سال ہونے ہیں لہٰذا ایک آدھ ماہ صبر کر لیں گے. تابوت دفن کرنے کے بعد مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں بشمول سیاستدانوں، صحافیوں، مسنگ پرسنز کے ورثا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جوتوں کی چادریں چڑھائیں. آخر میں طالبان کے ایک چاک و چوبند دستے نے اکیس خودکش بمباروں کی سلامی دی

    پی ٹی آئی نے جنرل پاشا کی رخصتی کا چالیس دن تک سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے. پی ٹی آئی کے تمام دفاتر پر پی ٹی آئی کا جھنڈہ سرنگوں رہے گا. ہر دفتر میں چالیس دن تک شام غریباں منائی جائے گی. ہر انقلابی اور لوٹا اس دوران سر میں خاک ڈالے گا اور ماتمی لباس پہنے گا. ہر دفتر میں تعزیتی کتاب رکھ دی گئی ہے. کل دوپہر بارہ بجے کے بعد تعزیتی پیغامات درج کئے جاسکیں گے



  • ^^ bawa ji hath hola kar lo in masoom inqlabion per!!



  • انقلابیوں نے سر میں خاک ڈال کر سیاہ ماتمی لباس پہن رکھے ہیں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھے ہوئے ہیں. کئی انقلابی رش کی وجہ سے بے ہوش ہو چکے ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے اٹھا کر ایمبولینس کی طرف لے جایا جا رہا ہے. یہ اسوقت آپ اپنی ٹی وی کریں پر انقلابی خواتین کا سینہ کوبی اور بین کرتا ہوا دستہ گزرتا دیکھ رہے ہیں جسکی قیادت فوزیہ چڑیل کر رہی ہیں. انکے بین اور چیخ و پکار نے فضا کو انتہائی غمگین بنا دیا ہے


    man that hurts!!




  • Bawa ji cha giya ho; kuch agar images bhi sath ho jatay to kia hi maza tha; mujhay to meray aik friend ne yeh image bahji ha

    http://i36.tinypic.com/jv2o7r.jpg



  • Nirralle نرالے are finding their leader Sonami سونامی

    The Dirtiest politician of the world



  • mango bhai

    app ke pic kese nikal ker la aae han waha to boht high sec thee!!



  • aik security walay ko kfc ka burger aur pepsi di thi; us ne help ki



  • Bawa Ji, lagta he, main sahab ne kuch sijada hi kaan ghanche hain.

    ن کے چیلوں سے کسی بھی اخلاقی فلسفے، منطق، یا دلیل سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور باوا جی اپ ان سب کے سردار ہیں . آج کل ن چیلوں کی کافی بڑی تعداد اب اس فورم پر آنا شروع ہو گئی ہے جو کہ ہر دو گھنٹے بعد عمران خان کہ خلاف ایک نئی تھریڈ شروع کر دیتے ہیں. لگتا ہے کہ ن لیگ والوں نے کراۓ کہ لوگ بھرتی کر لیے ہیں نہ صرف اس فورم پر بلکہ میڈیا پر بھی عمران خان کہ خلاف ڈس انفارمشن مہم اپنے عروج پر ہے.



  • bawa ji aap ne phir naraz kar dia na;

    ab main kaha se laon burger aur pepsi?

    meri umeedon par to pahlay hi pani phir gia; main ne sooch tha k inqelab ayay ga; kfc ke burger sastay hongain; par woh kia shir ha ID ka;

    haseeno ki zulfain ......

    toon .....ID



  • @ mango mam

    آپکی تصویر میں نے لگا دی ہے

    بہت شکریہ

    :)



  • thanks bawa ji mera burger aur pepsi raigan nahin gai



  • @ asif65

    آصف بھائی

    جنرل پاشا کی رخصتی پر تو لچ تلنا بنتا تھا. اس نے بھی تو کتنے سال قوم کے ساتھ لچ تلا ہے

    :)



  • @ kami

    بھائی جی

    میں نے آپکا اعتراض دور کر دیا ہے

    میرا اس طرف ذہن نہیں گیا تھا - اگر کوئی مزید ہے تو میں اور ترمیم کر دوں گا



  • باوا جی

    اس پر کاپی رائٹ بھی لگا دیں

    ورنہ آپکا پوسٹ آوارہ ہو جایگا

    :) :)



  • @ EasyGo

    بھائی جی

    یہ اب پبلک پراپرٹی ہے - اس پر کاپی رائیٹ نہیں لگایا جا سکتا

    :)



  • @Bawa Ji

    Too good.....i am still laughing:))



  • Any latest updates (espcially related to chacha tatteri)?



  • @ sahibzada1

    Bawa Ji

    Too good.....i am still laughing:))

    بھائی جی

    انقلابیوں سے مروا نہ دینا

    :)



  • @ mango mam

    بھائی جی - ادب سے نام لیں

    بریگیڈیئر ہارون الرشید المعروف چاچا کپی جی

    :)



  • Bawa Ji,

    اس قدر لمبی اور گھٹیا تقریر کوئی بندہ صرف ذہن سے کام لے کر

    نہیں کر سکتا بڑا سوچ و بچار اور پیپرورک کیا ہے

    Bawa ji Taqrir likh kar apne murido ki wah wah le rahe hain


Log in to reply
 

Looks like your connection to Discuss was lost, please wait while we try to reconnect.