سونامی اور زلزلہ… اگلا مرحلہ



  • سونامی کے بارے بھنگڑے ڈال ڈال کر یہ کہنے والے کہ اس کا زور ٹوٹ گیا… شاید جانتے ہی نہیں کہ سائیکلون ہوتا کیا ہے اور اسکے رویے کیسے ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جنرل احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ کے بعد کہنا کہ ”سونامی یتیم ہوگیا“ احمقوں کی حماقت کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار چکے کہ اب کس منہ سے الزام لگائیں گے یعنی اب یہ لایعنی وگیں الزام لگانے کے قابل بھی نہیں رہیں۔ رہ گیا سونامی کا زور تو سمجھ لیں کہ سائیکلون کا پہلا راؤنڈ پہلا مرحلہ ختم ہو تو یوں ہی محسوس ہوتا ہے کہ کہانی ختم ہوگئی لیکن یہ ”خاموشی“ پچھلے سے بھی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ سو سونامی کے اگلے راؤنڈ کا انتظار فرمایئے جس کے بعد یہ پھر بظاہر ڈھیلا پڑھتا دکھائی دے گا لیکن مناسب وقفے کے بعد پھر بپھرتا دکھائی دے گا علی ہذالقیاس۔ یوں سمجھ لیں کہ سونامی زلزلے کا بھائی ہے اور زلزلہ بھی یکمشت نہیں قسط وار جھٹکوں کی صورت میں ”جلوہ گر“ ہوتا ہے۔ سونامی اور زلزلہ منفی قسم کی باتیں ہیں لیکن یہ ”تحریکی سونامی“ اور ”انصافی زلزلہ اجارہ دار خاندانوں اور ان ایوانوں کے لئے ہوگا جو عوام کی قربان گاہوں میں تبدیل ہوچکے اور جنہیں مسمار کئے بغیر

    عوام کے لئے حیات کا ماحول سازگار کبھی نہ ہوگا۔ کئی کئی بار آزمائے جا چکے”دولت بذریعہ طاقت اور طاقت بذریعہ دولت“ کے ڈھیٹ پریکٹشنرزسے یہ ملک پاک نہ کیا گیا توبھیانک ترین انجام اس ملک کے عوام کامقدر ہوگا… آخری ریل یعنی کلائمکس شوٹ ہونے والا ہے، فیصلہ آپ نے کرنا ہوگا کہ "The End"المناک ہو یا طربناک ؟ یہ جو دو گینگ ایک دوسرے کے گلے میں رسے اور پٹے ڈال کر سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کررہے ہیں تو یہ سڑکوں پر گھسیٹیں گے تو ضرور لیکن ایک دوسرے کو نہیں صرف اور صرف عوام کو۔ مرکزی حکومت تو جیسے تل تل عوام کو مارے دے رہی ہے سب کے سامنے اور اس کے حریف کی تعریف کیا کروں کہ سستی روٹی سے مہنگے ترین لیپ ٹاپ کی تقسیم پر کئی محاورے یاد آرہے ہیں مثلاً

    ”حلوائی کی دکان پر دادا جی کی فاتحہ“

    ”دھیلے کی بڑھیا ٹکا سر منڈائی“

    ”بال ہٹ، تریاہٹ اور راج ہٹ نری بربادی“

    ”گردوں کی تسبیح ڈھلی ،بلی بی حج کو چلی“

    ”کنویں میں بھنگ پڑی ہے“

    ”خدا لگتی کوئی نہیں کہتا، منہ لگتی سب کہتے ہیں“

    ”آٹا بیچ کے گاجر کھانا“

    ”بنولے کی لوٹ میں برچھی کا گھاؤ“

    ”آنکھ سے اندھا ،نام نین سکھ“

    ”مفت کے گھوڑے کے دانت کیا گننا“

    ”ہن برسے تو کیوں ترسے“

    ”راجہ کی بیٹی قسمت کی ہیٹی“

    ”کٹے کاؤ کا سیکھے ناؤ کا“

    ”گھر میں نہیں بور ،بیٹا مانگے موتی چور“

    ”جیب میں نہیں کھلی کی ڈلی، چھیلا پھرے گلی گلی“

    ”خوش رہو دوسروں کے خرچے پر“

    سچ یہ ہے کہ لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل پر بیسیوں محاورے یاد آرہے ہیں لیکن بیچارہ ایک کالم اتنی ”گڈ گورننس“ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا کہ کریڈٹ اس کا بھی عمران خان کو جا رہا ہے کیونکہ نوجوان نسل کا رجحان عمران کی طرف دیکھ کر عوام کے جوتے ان کے سر سجانے بجانے کا جو فیصلہ ہوا ، صوبے کی نئی نسل اس سے خوب واقف ہے، وہ لیپ ٹاپ بھی لینگے اور سیاسی ٹھاپ بھی لگائیں گے لیکن اصل حقائق نے تو مجھے بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عوام کو یہ لیپ ٹاپ کس بھاؤ پڑیں گے؟ چند اخباری سرخیوں سے اس ”سیاسی سیاہی“ کا اندازہ لگا لیں۔

    ”لیپ ٹاپ تقسیم کی شاہانہ تقریب پر تین کروڑ خرچہ“

    ”ڈیڑھ کروڑ کیٹرنگ، پچاس لاکھ بینرز، 20لاکھ ساؤنڈ سسٹم، پونے تین لاکھ بیجز، بروشر، 6لاکھ میوزک پر خرچ“۔

    ”اتنی رقم سے 800لیپ ٹاپ آسکتے ہیں“

    الامان الحفیظ… الامان الحفیظ… الامان الحفیظ

    خوش رہو دوسروں کے خرچے پر… بھوکے ننگے عوام کی Costپر انتخابی مہم کہیں عذابی مہم نہ بن جائے کہ اللہ کے گھر دیر ہے، اندھیر نہیں اور اس کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، مخلوق کو دھوکہ دیا جاسکتا ہے خالق کو نہیں، اس کی رسی دراز ہو تو ڈرنا چاہئے اور جہاں تک تعلق ہے سونامی کا تو…… دیکھی جا مولا دے رنگ!

    جاوید ہاشمی جیسے جید انسان اور سیاستدان کو جیسی عزت تحریک انصاف نے دی، کیا کوئی اور دے سکتا تھا؟ کہ انہیں تو مورثیت سے ہی فرصت نہیں۔ دوسری طرف شاہ محمود قریشی کوشاید اندازہ بھی نہ ہو کہ اس قدر باوقار اور گریس فل رویے نے عوام میں ان کا قدوقامت کس قدر بڑھا دیا ہے لیکن اصل بات پھر وہی جو میں نے تحریک انصاف کے ٹیک آف پر کی تھی کہ جیسے ”مولے نوں مولا نا مارے تو مولا نئیں مردا“ اسی طرح عمران خان کو عمران خان (سیاسی طور پر) ناں مارے تے عمران نئیں مردا“۔ انشاء اللہ میری یہ بات ویسے ہی سچ ثابت ہوگی جیسے میں نے آصف زرداری کے حلف صدارت پر کہا تھا کہ… گوالمنڈی کا مقابلہ بمبینو سینما سے آن پڑا اور اب انہیں اندازہ ہوگا کہ کس بھاؤ بکتی ہے کہ بی بی بے نظیر تو سائیں لوک تھی جس کی کلاس ہی کچھ اور تھی“(مفہوم)

    مستقبل قریب میں پنجاب کے اندر بہت سے لوگ ”مصطفےٰ کھر“ بننے والے ہیں تو ”سونامی“ بھی اچھی طرح سوچ لے کہ میڈیا نے معصوم عوام کو اتنا سیانا کر دیا ہے کہ وہ ہر جگنو کو دن کی روشنی میں دیکھنا پسند کرینگے۔ رہی سہی کسر ہم جیسے پوری کر دیں گے۔

    ہر ”سیاسی فلوک“ … ”سیاسی فراڈیا“ قصہٴ پارینہ بن جائے گا اور اگر ”سونامی“ بھی سرمایہ داروں، صنعتکاروں کی بجائے عوام کے لئے ہی ”سونامی“ بنی تو صلیب در صلیب در صلیب کہ عوام نے اگر پرانے جگاڑیئے فارغ کر دیئے تو نئے کس کھاتے میں، لیکن فی الحال تو ”سونامی“ اور ”زلزلہ“ کا اگلا مرحلہ دیکھو کہ اس کی ممبر شپ بہت سوں کے لئے اعلان مرگ ثابت ہوگی۔

    جو سمجھے اس کا بھلا

    جو نہ سمجھے اس کا بھی بھلا

    اور ہاں لوہے کو لوہا ہی کاٹتا ہے لیکن گرم لوہے کو صرف ٹھنڈا لوہا کاٹتا ہے۔

    سونامی اور زلزلہ… اگلا مرحلہ...چوراہا …حسن نثار



  • This post is deleted!


  • naa sirf MQM kaa tatoo, bulkay watan farosh, muslim history koo disown karnay wala, kehta hay kay arab nay yaah turks nay joo kiya uss kaa hum say kiya kaam, iss zalil insan koo kee Hadees parhaye kay jis kaa mafhoom hay kay , tamam musalman 1 jism kee mannad hain...yeah insan naa sirf MQM kaa tato hay bulkay agencies kay payroll pay be hay, yeah insan Allama Iqbal koo shair hee nahe mantaa, kehta hay koan saa Shar-e-mashriq, kahan kaa shair-e-mashriq?



  • Tu phir Facebook part is ko kis kushi mein itnee ahmiyat day rahi hai?



  • i just read his tweets, he is geting nasty against PMLN :)



  • i just read his tweets, he is getting nasty against PMLN :)



  • iss zalil insan

    اس حدیث کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

    ہمارے پیارے نبی کا ارشاد کا مفہوم ہے کہ جب میری امت دنیا کو بڑا سمجھنے لگے گی تو اسلام کی وقت دل سے نکل جائے گی اور جب امر بلمعروف اور نہی عنلمنکر چھوڑ دے گی تو وہی کی برکات سے محروم ہو جائے گی اور اگر اپس میں گالی گلوچ اختیار کرے گی تو الله کی نگاہوں سے گر جائے گی ۔

    تو جو دوسروں کو گالی دیتا ہے تو وہ کسی دوسرے کو ذلیل نہیں کرتا بلکہ خود اپنے اپ کو الله کی نگاہ میں ذلیل کرتا ہے ۔



  • Haroon,

    Who cares what this degenerate hypocrite says. You really think PML-N give two hoots as to what this dude is yapping from his backside?



  • @asif65:trust me i was in Grade 6 when i read his column in newspaper, i was his fan but i start disliking him since he start abusing muslim history and muslim scholors, calling them choor, daku & blood thirsty & power lusty, bashing on Allama Iqbal, and we all knows that Iqbal was fully inspired by Rumi, i call him "zalil" only on those 2 issues, agar woh Nawa Shareef koo gali nikalay yaah apnay baap koo, mujhay koee sarokaar nahe, lykin Islam, Pakistan aur 1947 kaay pioneers koo koee kuch bolay main bardasht nahe kaar sakta, bhai sahib logon say bus sunna ho gha kay hum nay iss watan kay liyeah khoon diya hay, meray tou khandaan kaa khoon shamil hay Pakistan bana naay main. jis mulk main meray daada aur uss kaay bhaion aur khaandaan waloon kaa khoon shamil hoo uss mulk kay pioneers koo koee kuch bolay tou mera damagh ghoom jata hay.



  • Dimagh nahi ghoomta tu sirf Ilzamioon aur Ilzam Khan ka kyon kay Hassan "Tun" Nissar jaisa ghaddar paisa lay kar Lotay Khan kay Soonami kay haq mein likhta hai.

    The funny part is, if the same Hasan Nissar had been the most upright, honest and professional journalist writing in favour of NS and PML (N), the same sheep herd and followers of Deen-e-Ilzam would have declared him an infidel deserving death by a firing squad.



  • ہارون بھائی ۔

    حسن نثار ایک تخلیقی اور ازاد سوچ رکھتا ہے ۔ افسوس ایسی سوچ رکھنے والے لوگ ہمارے ملک اور معاشرے میں بہت کم پائے جاتے ہیں ۔ میرے خیال میں ہمارا معاشرا ظلم اور برائیوں سے بھرا ہوا ہے اور اگر کوئی شخص ان برائیوں اور مظالم کی نشاندہی کرتا ہے تو ہمیں ایسے شخص کی قدر کرنی چائی ۔ اور ضروری نہیں ہے ہم ایسے شخص کے خیالات سے سو فی صد اتفاق کرتے ہوں ۔

    گرتے ہیں شہ سوار ہی میدان جنگ میں



  • @asif65: bhai sahib azad aur tekhleeqi soch woh hotee hay joo app koo sochnay kaa aur samjhnay kaa naya andaz daay, jo aik naye fikar paida karay, mazrat kay sath, apnay aba-o-ajdad aur apni history koo gali daiynay koo main azad aur tekhleeqi soch nahe samjhta.



  • apnay aba-o-ajdad aur apni history koo gali daiyna

    بلکل صیح فربایا اپ نے ۔ اپنے اباو اجداد کو گالی دینا غلط ہے ۔ تاریخ اگر غلط اور داغ دار ہے تو اس کی نشاندہی کرنے میں کوئی برائی نہیں ۔ اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چند افراد کو چھوڑ کر صاحبہ ۔ تبعین اور تب تبعین کے بعد مسلمانوں کی اخلاقی حالت ایسی نہیں جس پر فخر کیا جائے ۔ صاحبہ ۔ تبعین اور تب تبعین کی زندگیاں ہمارے لیے مونہ ہیں اور ان کی پروی کرنے میں ہماری نجات ہے ۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی بے ایمانی اور بے ایمانوں کو بے نقاب کرنا معاشرے کو بہتری کی طرف لے کر جا سکتا ہے ۔ حسن نثار اپنی طرف اس بات کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس کا انداز تھوڑا جاریحانہ ہے اس لیے پرانے خیالات والے لوگوں کو اچھا نہیں لگتا ۔



  • اس کا انداز تھوڑا جاریحانہ ہے

    This gotta be understatement of the year.



  • he is on payroll of mqm and so big fan of altaf. he says on media that mqm is revolutionary party ahs has solution for pak problems. he used to be against imran when imran was starting a compaign against altaf;

    now he is praising pti cuz imran has ended opposition of mqm and one best friend of hasan nisar jahangir tareen has joined pti.



  • today 25 march ,in a program in session on duniya news hasan nisar has told the anchor that mark my words next gov will be of zardari.

    below is one of the reason cuz of he and some other analyst believe that next gov will be of ppp.

    ppp gov has started income support program.

    a total of 60 lac families r getting 2000 per month on the pledge that they will vote for ppp if they want this program to be continued.

    According too ppp sources ,about 40 thousand families per constituency in 120 constituencies have been registered through local ppp leaders for this program.

    so if each of these 60 lac families have at least two voters then there will be 1 crore 20 lac voters voting for ppp in next election.

    u must remember present ppp gov had got total of 95 lac votes in 2008 election.

    It shows ppp is going to win in 120 constituencies cuz of this income support program targeted families.

    Also the registration of poor families for this program has been started in KP so similarly these thousands families of KP will vote for ppp too.

    126 billions rupees have been spent in this program up till now.

    These 60 lac poor families about 1 crore 20 lac voters will vote for ppp so ppp is going to form next gov.

    Very sad but it seems to be happening.