مباحثہ مجلس میں نون لیگی اور انصافی بھائیو کی سائنس و ٹیکنالوجی موضوعات پر شرکت



  • اس مجلس مباحثہ میں کئی دوسرے لکھنے والوں کی طرح میں بھی نون لیگی اور انصافی بھائیو کی روز روز کی چک چک اور سر پھٹول سے تنگ آیا ہوا ہوں

    آج ایک خیال ذہن میں آیا کہ دیکھوں تو صحیح کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دھاگے پر ان حضرات کی کیا شرکت اور خدمات ہیں . مجھے تو کچھ نظر نہیں آیا ، اگر کسی دوسرے بھائی کو معلوم ہو تو مطلع کر کے ثواب دارین حاصل کریں

    نون لیگی اور انصافی بھائیو

    خدا کیلئے کوئی تعمیری کام کرو ، کوئی شے ایجاد کرو ، کوئی سائنسی دریافت کرو ، پاکستان کے معاشی مسائل کا حل دریافت کرو ، پاکستان کے توانائی کے مسئلے کا حل ڈھونڈو ، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھانے کا کلیہ بتاؤ ، پاکستان میں زراعت اور صنعت کی بڑھوتری کی گیڈر سنگھی بتاؤ ، پاکستان میں امن و امان کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کرو

    لیکن تم لوگ سوائے آپس میں لڑنے بھڑنے، گالی گلوچ ، ایک دوسرے کا ٹھٹھا اور تمسخر اڑانے ، ایک دوسرے کو ذلیل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے

    کیا ہر دھاگے پر گند ڈالنا ہی تم دونو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کا مقصد زندگی بن کر رہ گیا ہے

    جناب اڈمن : کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کی نیم رضامندی کی وجہ سے اس مجلس مباحثہ کا میعار کسی تھڑے سے بھی کم تر ہو گیا ہے

    ف ج



  • I agree....ban all the ilzamis from the discussion board.



  • And also ban the N-Nalaiq ones.



  • I rest my case...... >>>Face Palm<<<



  • آپ دونوں یعنی نون لیگی اور انصافی بھائیو کا اس دھاگے کو بھی برباد کرنے کا بہت بہت شکریہ

    آپ لوگوں کی اس سر پھٹول سے پاکستان اور مسلمان یقینا ترقی کے راستے پر گامزن ہونگے اور جلد ہی پاکستان دنیا کی قیادت کا دعویدار ہوگا

    آپ لوگوں کی اس جوتم پیزار سے پاکستان کا توانائی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اور ملک میں کاروبار دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں

    آپ لوگوں کے ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے سے اس سال پاکستانی سائنسدانوں کو کیمیا ، طبیعات، طب، اور کئی دوسرے میدانوں میں نوبل پرائز بھی ملیں گیں

    شاباش میرے چیتو

    کم چک کے رکھو

    ف ج



  • @FJ_Pak

    بھائی جی آپ اتنی جلدی لچ تل کے تھک گئے۔

    خیر مذاق ایک طرف میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تحریک انصاف اور ن لیگ والوں نے اس ڈسکشن فورم کو مچھلی بازار بنا کر رکھہ دیا ہوا ہے۔ تحریک انصاف اور ن لیگیوں کا صرف ایک ہی کام ہے ایک دوسرے کی کردار کشی کرنا۔

    جس تھریڈ کو کھول کر دیکھو عمران خان کے بڑے بڑے پوسٹر، عمران خان کی سونامی کی ڈینگیں، عمران خان نے کیا کھایا، عمران خان نے کیا پیا، عمران خان کہاں سویا، عمران خان کب جاگا، عمران خان نے جماعت کروائی، عمران خان نے مراثی پنہ دکھایا، عمران خان نے نواز شریف اور زرداری پر گالیوں کی بوچھاڑ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف اور شہباز شریف کی پورے خاندان سمیت پوسٹرز، نواز شریف اور شہباز شریف لیپ نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے، نواز شریف نے اصول کی بات کی، نواز شریف کی پریس کانفرنس، نواز شریف شیر ہے، نواز شریف اصول کی بات کرتا ہے، نواز شریف فوجیوں کو سیدھا کرے گا، شہباز شریف نے حبیب جالب بننے کی ناکام کوشش کی، شہباز شریف نے نواز شریف کی ڈانٹ کھانے کے لئے زرداری کو رگڑا لگایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی لوٹا تحریک انصاف میں جارہا ہے کوئی لوٹا ن لیگ کو پیارا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں کوئی ممبر کسی پر نواز شریف کے پے رول پر ہونے کا الزام لگا رہا ہے کہیں کوئی ممبر کسی پر تحریک انصاف کے پے رول پر ہونے کا الزام لگا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔

    بھئی نواز شریف زیادہ مقبول ہے یا عمران خان یہ تو الیکشن میں پتا چل جائے گا اور انہیں عوام کی کتنی فکر ہے یہ بھی پتا چل جائے گا۔ لیکن اس قدر غیر ذمہ دارانہ حرکتوں سے کم ازکم یہ تو پتا چل رہا ہے کہ یہاں موجود عمران خان کے انقلابیوں اور نواز شریف کے متوالوں کو اپنے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔ گھنٹوں یہاں بیٹھہ کر فضولیات میں وقت برباد کرنا اچھا لگتا ہے انہیں۔

    پاکستان کو آگے لے جانے کی کوئی بات نہیں کرتا، اس پر کوئی بات نہیں کرتا کہ حقیقی تبدیلی کیسے لائی جائے؟ رشوت کیسے ختم کی جائے؟ کرپشن اور ٹیکس چوری کیسے ختم کی جائے؟ لوڈشیڈنگ کیسے ختم کی جائے؟ پاکستان میں تعلیمی نظام کیسا ہونا چاہیئے؟ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟ صاف شفاف الیکشن کا نعقاد کیسے کیا جائے؟ بلوچستان کی بات کوئی نہیں کرتا



  • F_J Bahi,

    App ki baat sar ankhon par aur ghermayari goftogo ja behoda luch tanlne ke main bhi khilaf hoon (khas kar bawa ji ke, halanke agar Bawa ji mehjari goftogo karain ja khobsorat luch talain to un ke experienced writer hone ki waja se hum sab ko faida ho sakta he, laikin on ko kuch kehna befaida he, koin ke wo kisi se dictation lane ke liye tiyar nahi hain) laikin aik baat arz karta hoon ke ye pkpolitics.com he na ke pkscience.com?

    aur aab aap khod hi faisala karian ke is thread par larhi aab kis ne shoro ki?



  • ??????,

    ی کیسے لائی جائے؟ رشوت کیسے ختم کی جائے؟ کرپشن اور ٹیکس چوری کیسے ختم کی جائے؟ لوڈشیڈنگ کیسے ختم کی جائے؟ پاکستان میں تعلیمی نظام کیسا ہونا چاہیئے؟ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟ صاف شفاف الیکشن کا نعقاد کیسے کیا جائے؟ بلوچستان کی بات کوئی نہیں

    Bhaijaan, Ilzam Khan nay tu yeh dawa kiya hai kay woh yeh sari khabasat 9 din mein khatam kar day ga.....ab tu aap ko kush ho jana chiyeh.



  • فورم پر جتنے تھریڈ یہ انقلابی اور متوالے ایک دوسرے کے خلاف شروع کرتے ہیں اس کا ایک فیصد بھی زرداری اور اس کے کرپٹ ٹولے کے خلاف نہیں شروع کرتے۔ جس طرح نواز شریف اور عمران خان کی لڑائی دیکھہ کر زرداری خوش ہوتا ہوگا بالکل اسی طرح یہاں موجود پی پی کے حامی ن لیگیوں اور انقلابیوں کی لڑائی دیکھہ کر لطف اندوز ہوتے ہوں گے۔



  • Good luck with that FJ Bahi :)





  • میاں صاحبان کی توجہ کے لئے

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/03/120323_male_baldness_tk.shtml



  • This post is deleted!


  • فارغ جذباتی صاحب

    میرے خیال میں نصیحت، ڈانٹ و ڈپٹ یا تنقید سے بہتری کی امید کم ہے

    قابل عمل حل یہ سمجھہ میں آتا ہے کہ آپ جیسے سینئر اور صاحب علم ممبران جن کو فورم کے گرتے ہوے معیار کی شکایت ہے وہ متوازی اپنے تھریڈ جاری رکھیں اور مختلف موضوعات پر اظہار رایے کرتے رہیں، اس سے ہم جیسوں کا بھی بھلا ہوگا کہ کچھ پتہ چلتا رہے گا اور شرم و شرمی کچھ بہتری بھی شائد آ جایے

    اب اگر آپ صاحبان کڑھ کر یا ناراض ہو کر کومنٹس کرنا چھوڑ دیں یا فورم پر نہ آئیں تو یہ ایسے ہی ہوگا جیسے ملک کو سمجھہ بوجھہ والوں نے جانتے بوجھتے ہوے دوسروں پر چھوڑا ھوا ہے



  • @FJ bhai and @??????

    Mein aap say 100% muttafiq hooN..

    Daikhna taqreer ki lazzat ke ju us ne kaha // Mein nay yah jaana kay gooya yah bhi mere dil meiN hay.

    Jis thread ku uthao Siddiqui#73 bhai aur Asif#65 bhai .. aik doosre say Grade 3 kay bachaooN ki tarah virtually dust o graiban nazar aate haiN ..(Daada abba zinda hote tu kehte : Buhut Numburi haiN yah donoN) Yaar kabhi tu topic say related bhi post kur diya karoo bhai log..Kabhi Kabhi kisi ball ku "well-left" bhi kurdaina chahiyay.. Hur thread pur Repetitive posts nay bore kur ke rukh diya hay..qasam say......



  • The other day i read an interview of vice chancellor of ned university of engg.&tech. Karachi.

    I expected to read about new research programs or inventions and patents by uviversity but the man goes in detail about his bachpan, his shadi, his family and his encounters with jurnails. I dont know if it was the questions that interviewee asked or the vc sahab himself, but the whole interview reflected very poorly on him and institute he chairs.