ایک اچھی سٹائر.....سفّاکانہ مذاق . . . محمد سلیم قریشی



  • صدر صاحب عجلت میں کرسی سے اٹھے تو کرسی ارباب وطن کی خواہش کے احترام میں گر پڑی۔ صدر زرداری کی تقریر شروع ہوئی تو سچ پر یتیمی طاری ہوتی چلی گئی۔ پوری تقریر میں وہ بڑی وسیع القلبی سے اعداد و شمار کے دریچے سے سچ کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ معیشت کی شرح نمو ہو، افراط زر کی شرح یا پھر ٹیکسوں کی وصولی، خراب سے خراب تقریر میں خراب سے خراب مقرر بھی غلط، گمراہ کن اور غیر حقیقت پسندانہ اعداد و شمار پیش کر کے دنیا میں یوں پاکستان کو بدنام ہونے سے نہیں بچا سکتا تھا۔ تقریر میں صدر صاحب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جس طرح تعریف کرتے رہے، وزیراعظم تو اسے ہنسی خوشی جھیل گئے مگر ہم پریشان ہو گئے۔ ہمارے یہاں ایسی تعریف دم رخصت یا پھر بعد از وفات کی جاتی ہے

    http://jang.net/urdu/details.asp?nid=608639