انوربیگ بھی عمران ایکسپریس میں سوار ہونے کو تیار؟



  • http://www.topstoryonline.com/anver-baig-may-join-imran-bandwagon

    اسلام آباد ( رؤف کلاسرا) بنی گالہ کے پہاڑی مقام پر واقع عمران خان کے خوبصورت گھر پر ان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر انور بیگ کی دو روز قبل ہونے والی خفیہ ملاقات کے بعد یہ بات بڑی حد تک ممکن ہے کہ سابق سینٹر بیگ بہت جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں۔ انور بیگ کے عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کو ایک ایسے تجربہ کار اور ’کلین امیج‘ کے حامل سیاستدان کی خدمات میسر ہو سکتی ہیں جس کے پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں کے ساتھ بہت زیادہ دوستانہ تعلقات بتائے جاتے ہیں کیونکہ جتنی دوستیاں ان کی سفارت کاروں سے ہیں شاید اس طرح کا دعوی کوئی اور سیاستدان نہیں کر سکتا۔

    انور بیگ کو سفارت خانوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عمران خان کی پارٹی کے اس خلاء کو پرکر سکتے ہیں جس کو فارن افیرز اور سفارت کاروں کے معاملے میں بہت محسوس کیا جارہا ہے کہ عمران کے پاس کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو ان کا پاکستان میں واقع غیرملکی سفیروں کے ساتھ میل ملاپ مکمن بنا سکے عمران کو موقع ملے کہ وہ اپنی پالیساں بہتر انداز میں بین الاقوامی نمائندون تک پہنچا سکیں جو ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر قدرے تحفظات کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انور بیگ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھٹو طرز پر لاکھوں پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلوانے کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس سے عمران خان کی تحریک کو معاشی میدان میں بھی مقبولیت مل سکتی ہے۔

    عمران خان سے انور بیگ کی ملاقات پیپلزپارٹی سے زیادہ مسلم لیگ نواز کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ پچھلے دنوں انور بیگ کی اس میں شمولیت کی خبر کسی بھی وقت متوقع تھی۔ نواز شریف اور شہباز شریف خود انور بیگ کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ابھی بھی پرامید تھے کہ ان کی کشمیر ی برادری کے انور بیگ ان کی پارٹی کو جوائن کریں گے کیونکہ ماضی میں ان کے درمیان کئی آن ریکارڈ اور کئی آف دی ریکارڈ ملاقاتیں ہو چکی تھیں۔ تاہم اب انور بیگ کی سوچ میں تبدیلی کا امکان ہے اور عمران سے ملاقات کے بعد ان کے خیالات میں اس حد تک تبدیلی آئی ہے کہ وہ اب نواز لیگ کی بجائے تحریک انصاف کو جوائن کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    انور بیگ کو بے نظیر بھٹو کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے بیگ کو پاکستان میں غیرملکی سفارت کاروں کے ساتھ رابطے اور انہیں ان کی پارٹی کے مفادات کا کام سونپا ہوا تھا جو وہ بخوبی نبھا رہے تھے۔ بی بی نے ہی انہیں دو ہزار تین میں اپنی پارٹی کی طرف سے سینٹ کا ٹکٹ دیا تھا۔ جب بے نظیر بھٹو پاکستان دو ہزار سات میں لوٹٰیں تو سینٹر بیگ کی سفارت کاروں سے کی گئی پبلک ریلیشنگ کا ایسا نیتجہ سامنے آیا کہ بی بی کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ ستر سے زیادہ غیرملکی سفراء پارلیمنٹ کے ہال میں ان کی تقریر سننے کے لیے ایک چھت تلے موجود تھے اور یہ کام انور بیگ نے اکیلے کیا تھا۔ تاہم بی بی کی ہلاکت کے بعد، پارٹی کی نئی قیادت انور بیگ کی صلاحیتوں سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکی اور انہیں دھیرے دھیرے اس بات کی سزا ملنی شروع ہوئی کہ وہ امین فہیم کے دوست تھے جو یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنانے کے صدر زرداری کے فیصلے کی شدید مزاحمت کر رہے تھے۔

    تاہم انور بیگ کو اس وقت حیرانی ہوئی جب پچھلے دنوں تحریک انصاف کے چند سرکردہ لیڈورں نے ان سے رابطہ کیا۔ انور بیگ کو عمران سے ملاقات کے لیے اسحاق خاکوانی نے راضی کیا جو انہیں بعد میں جہانگیر ترین کے ساتھ لے کر عمران سے ملاقات کے لیے ان کے بنی گالہ میں واقع گھر لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس بات پر بہت خوش تھے کہ انور بیگ جیسا کلین ، ایماندار اور ایک صاف گو سیاستدان اس کی پارٹی میں شامل ہو۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نے انور بیگ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ تو بڑے عرصے سے ان کے پیچھے تھے اور وہ جب کہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کو اپنی پارٹٰی میں جوائن کرنے کے اعلان کے لیے تیار تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انور بیگ نے عمران کو بتایا کہ انہیں یہ فیصلہ کرنے کے لیے کچھ وقت درکار تھا اور وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔

    تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان انور بیگ کو اپنی پارٹی کی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کا اسی طرح چیرمین مقررکر سکتے ہیں جیسے کہ بے نظیر بھٹو نے انہیں برسوں تک پیپلز پارٹی کے لیے بنائے رکھا۔



  • lets wait for pti CEC decision..Like in case of Amir Muqaam...



  • Lol......Isn't this the same dude who played both the sides during Musharraf's regime? Being in PPP and also trying to be in the good books of Ustad Tabla Master.



  • Only After rejecting by pti CEC, nawaz is their already open handed....be careful...



  • Hehehehehehe....some people are pre-empting Anwar Baig's sudden change of heart and instead joining N-League by tying his induction with the consent of CEC!!! I guess the insults and multiple layers of Burnol due to change of hearts by Ameer Muqam and Marvi Memon have been acrimonious to say the least

    :D



  • Who is Nawaz....what are you on right now?



  • Dump league is getting the gradual repo of accepting Rejected Mall by pti CEC...



  • Ohhh you mean the CEC which is as secretive as the Branch Davidian Sect and has been instrumental in giving its consent to pearls of intellect such as Ghulam Sarwar Khan, Faiz Timman, Zahir Khokhar, Zafar Warraich, Khakwani etc. etc.

    Care to notice one thing in common between all the aforesaid distinguished gentlemen? They were dumped as in "taking a dump" by their respective parties and were taken in by Pakistan Toilet Itehad upon the insistence of Pasha.



  • Ghulam Sarwar Khan, Faiz Timman, Zahir Khokhar, Zafar Warraich, Khakwani etc. etc.


    care to come up with any authentic news of their expulsion from their parties......otherwise will be considered only skyfarts...



  • Do your own research home boy and you might just get the right answer.

    BTW, care to elaborate as to how one can fart in the sky? Or this new terminology was taught to all of y'all during the evening class at Ilzami School of Linguistic Studies?



  • @Sidiqui

    صدیقی بھائی، کہاں تھے آپ. پچھلے ٢ گھٹوں سے یہ فورم آپ کے بغیر سونا تھا. انقلابیوں اب ہمارے صدیقی بھائی واپس آ گئے ہیں. اب تم اپنی خیر مناؤ

    :) :)



  • Yaar Allama ji......compared to the paid trollers of Ilzami-e-Haq, I do have a life :D



  • @Siddiqi Bhai

    باقیوں کا تو پتا نہیں، مگر آپ تو مجھے کبھی کبھار خود 'بڑے میاں صاحب' لگتے ہیں

    :)



  • @Allama Bhai,

    Kyon Bhai....hum say aisee kiya khatta ho gai Sirji?



  • Tora Luch Tail ka dry run ho jai :D



  • @Siddiqi Bhai

    جس قدر نون لیگ سے آپ محبت کرتے ہیں وہ سواۓ میاں صاحبان کے کوئی اور کر ہی نہیں سکتا

    :)



  • @Sid

    Bro, aapke post aur Allama shb kee post ko agar mila kar dekhen to phir to ye right side walee Pic Mian shb kee hui.. as he doesnt use Facebook :)



  • LOL Anas Bhai...



  • Nahi Nahi Anas Bhai....hum bethay hain na unkay behalf par Facebook use karnay. Aap sirf KID without a WIFE and FOOL par focus karain ;)



  • hum bethay hain na unkay behalf par


    we know he is B.A private pass Jahil sharif....