سياچين گليشير کے حادثے پر امريکی دلی افسوس - اور امدادی سرگرميوں ميں مدد کی بھر



  • سياچين گليشير کے حادثے پر امريکی دلی افسوس - اور امدادی سرگرميوں ميں مدد کی بھرپور پيشکش

    سياچين گليشير کے گياری سيکٹر ميں نڈر پاکستانی فوجيوں کو درپيش حادثاتی صورت حال پر امريکہ کو شديد تشويش ہے۔ برفانی تودے کی زد ميں آ کر ہلاک ہونے والوں کے ليے ہم اظہار تعزيت کرتے ہيں۔ ہماری دعائيں اور نيک تمنائيں فوجيوں، ان کے اہل خانہ اور ديگر لواحقين کے ساتھ ہيں۔

    امريکہ مدد، بحالی اور تلاش کے ضمن ميں جاری کسی بھی آپريشن کے ليے ہر طرح کی امداد مہيا کرنے کے ليے تيار ہے۔ اس المناک حادثے سے نبردآزما ہونے کے ليے پاکستان کو جس قسم کی بھی مدد کی ضرورت ہے اس کے ليے ہمارا تعاون موجود ہے۔

    تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall



  • اوئے جھوٹے امریکیو

    تم پھر یہاں آ گئے ہو ، پہلے والے سوالوں کا تو کوئی جواب نہیں دیا اور اپنا جھوٹ اور جھوٹی ہمدردی دکھانے پھر آ گئے ہو

    اگر اتنی ہی ہمدردی ہے تو بھارت کو کہو کہ سیاچن سے اپنی فوجیں نکال لے ، یہ بھارتی فوجیں ہی تھیں جو ایک غیر فوجی علاقے میں پہنچی تھیں اور مجبورا پاکستان کو بھی اپنی فوج وہاں پر بھیجنی پڑی.

    تو جان من ذرا اپنے نئے بڈی بھارت پر دباؤ ڈالو کے سیاچن سے فوج نکال لے اور یہ جھوٹ موٹ کی ہمدردی اور مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کرو

    ف ج



  • Fj bhai aakhir unhon nay hi nikalnay Hain humaray shaheed. Na akro char din baad sharmindagi hogee. It's about technology not emotions :)



  • جناب اچھوتا جی

    یہ امریکی صرف گونگلوں سے مٹی جھاڑنے کیلئے آئے ہیں اور کچھ نہیں

    ہمیں یہ بات تسلیم کر لینی چاہئے کہ کسی کے زندہ ملنے کے امکان نہایت ہی کم ہیں اور سارے لوگ شہید ہو چکے ہیں ، جھوٹی تسلیوں اور امید سے کچھ نہیں ہوگا

    لیکن ان امریکی جھوٹوں کا حال یہ ہے کہ ابھی کیا کچھ نہیں ہے اور پہلے سے ہی ڈھنڈورا پیٹنا شروع کردیا ہے





  • Isn't too late for any rescue.

    Who they are fooling?

    Correct thing for Pakistanis to do is to let summer come and recover bodies of brave souls after snow melts.

    I am sure many of those brave souls would like to be recovered by Pakistanis without help from anyone else.



  • @sipahi said:

    "Correct thing for Pakistanis to do is to let summer come and recover bodies of brave souls after snow melts."

    Very true, that is exactly what the commanding jurnails would be briefing at the moment. They would be more worried about the deterioration of the buried war-fighting equipment than those dead poor pawns.

    A colonel friend of mine was grilled for six months when one of his perished soldiers destroyed a long range gun that he was towing at a trough between two hills during an exercise. My friend’s commanding officers were more worried about the gun than the six soldiers died in the accident.

    No doubt there is a Jurnail under this Id of @sipahi. How about asking the "outreach" for a special restoration lubricant or the replenishment of the destroyed armaments?



  • @azizi

    I have shown more respect for the brave souls who are buried under feets of snow.

    It has been more than 4 days since the event. Our President and people like you never showed any interest for them. Being under tens of feet of snow for last four days the chance of survival is nil to none.

    There is more risk involved for fellow Pakistani army rescue team in getting to those who are buried. In my opinion, it is good judgement not to risk other brave souls. Also, to ask favours from others is not worth it.

    At this time, we just pray for their soul and family and it is best to wait for snow to melt.

    By the way, what is a Jurnail?



  • سياچين گليشير کا حادثہ - اورامريکی امدادی سرگرمياں

    میرے پیارے دوست، آپ کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ ایک خلا میں رہ رہے ہیں جو مختلف سازشی نظریات سے بھری ہوئی ہے جس نے آپ کے دماغ کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔ آپ ہمیشہ اتنے منفی انداز سے کیوں سوچتے ہيں۔ ميں آپ کو بتاتا ہوں کہ اگر امریکہ آپ کے ليۓ آسمان سے ستارے بھی ليے آئے تو باوجود اس کے آپ ایک دلچسپ اور من گھڑت کہانی کے ساتھ ان کی مخلصانہ کوششوں کو مسترد کرنے کے لئے ضرور کوشش کرينگے۔

    آپ کی معلومات کے لیے، امریکی ٹیم اپنی مرضی سے پاکستان نہیں گئ۔ پاکستانی حکومت کی درخواست پر امریکہ نے ایک آٹھ رکنی امریکی ملٹری الپائن تلاش اور بچاؤ ٹیم کو کابل سے اسلام آباد کيليۓ تعینات کیا ۔ امریکی حکومت نے صرف ضرورت کے وقت ایک طویل عرصے سے اتحادی ملک کی درخواست کے جواب میں اس ٹيم کو بھيجا ہے ۔ ٹیم اسلام آباد میں اس وقت پاکستانی فوج کے ساتھ باھمی بحث ميں مصروف ہے کہ کس طرح ان کی صلاحیتوں کو تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں سب سے بہتر طريقے سے استعمال ميں لايا جا سکتا ہے ۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ امریکہ نے ماضی میں کافی بار قدرتی آفات ميں پاکستان کی بارہا مدد فراہم کی ہے۔

    ہم کسی بھی طرح پاکستان کو اور مدد فراہم کرنے کيليۓکھڑے ہيں اگر پاکستان مزید مدد کی درخواست کرتا ہے۔ ہمارے نيک خیالات اور دعائیں، ان سوگوار خاندانوں، لاپتہ مردوں کے پیاروں کے ساتھ، اور اس بحران کے دوران پاکستان کی تمام عوام کے ساتھ ہیں.

    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    ای میل : digitaloutreach@state.gov



  • for all

    I am living in Russia currently, and for your kind information after 36 hours it is not possible to save life. I have personnal experience here, two of our workers(Turkish) lost in the forest. They call us but around 8:00 pm so due to extreme weather not sent team for search. Next morning team went for search and found around 12:00 pm found both. One already dead and 2nd was unconscious, fully forest and after 8 hours 2nd one also expired.

    Here we need to call this is not rescue operation. It is only to find the bodies of our soldier to have proud funerals of these brave and great human beings.

    2nd i heard every one just gave comments without thinking.

    I m surprise on Sipahi who give very "Nadir" comment to wait for summer for snow melting. If you are real professional sipahi then u may know this is snow hill. Even in summer snow will not melt that much, such as in here in Siberia summer mean temperature from +5 to -5. SO please don't put this kind ignorant comments.



  • تاشفین المعروف روبوٹ عرف امریکی جھوٹے

    آپ کو کس نے کہا ہے ہمارے لئے تارے توڑ کر لانے کو

    ہم تو آپ کو صرف یہ کہتے ہیں کہ

    باز آئے محبت سے اٹھا لو پاندان اپنا

    اور ہاں یہ لطیفہ بھی آپ ہی سے سننا تھا

    " میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ امریکہ نے ماضی میں کافی بار قدرتی آفات ميں پاکستان کی بارہا مدد فراہم کی ہے۔

    "

    جی جناب ، تازہ ترین وکی لیکس نے یہی انکشاف کیا ہے کہ اسی قدرتی آفات میں مدد کے بہانے تم جھوٹے اور دغا بازوں نے پاکستان میں اپنا جاسوسی کا نیٹ ورک پھیلایا ہے

    پاکستان کے زیادہ تر مسائل کی وجہ تم جھوٹے اور دغا باز امریکیوں کے ہمارے ملک میں مداخلت ہے جو ایوب خان کے دور سے شروع ہوئی ہے اور اب ناسور کی شکل اختیار کر گئی ہے

    اپنی ہمدردی اپنے پاس رکھو اور ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو اور پاکستان سے دفع ہو جاؤ

    ف ج



  • @F_B Bhai,

    Uncle Sam the Satan has been feeding your country for the last 64 years. Even now, the national budget of Pakistan cannot be consolidated if US Aid and its sponsored handouts by IMF and World Bank are not made part of our annual spendings.

    As for the evil and insidious Americans, bhaijaan sub say baray ghaddar aur is mulk ki maa bhain bacichnay walay tu aap kay apnay Military establishment aur Buerecracy mein bethay hain ju in Americans ko apnay ghar ka rasta dikhatay hain.

    Nasoor Americans nahi, nasoor aur cancer aap kay apnay mulk ka khakee pahainay wala ghaddar hai jis nay apnay mulk ka difa kum bulkay Americans ka diffa ziada kiya hai.



  • صدیقی بھائی جان

    میرا بھی یہی موقف ہے جو آپ نے فوجی جرنیل جونکو کے بارے میں لکھا ہے

    لیکن مسئلہ یہ بھی ہے کہ امریکا اپنے مفاد کیلئے ان جرنیلوں کو مدد دیتا ہے ناکہ پاکستان کے عام عوام کو . یہ امریکہ اور ان جرنیلوں کے باہمی مفاد ہے اور عام عوام اس مفاد کی زد میں آ کر سب کچھ گنوا بیٹھے ہیں

    میں تو چاہتا ہوں کہ امریکہ پاکستان کی ہر قسم کی امداد بند کر دے تاکہ ہم اپنے قدموں پر خود کھڑے ہو سکیں

    امریکا امداد اپنے مفاد کیلئے دیتا ہے ناکہ پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کی ہمدردی میں لیکن ابلاغی پن ایسے کرتا ہے جیسے ہمارا سب سے بڑا سگا یہی ہے . میں اسی بات کے سخت خلاف ہوں

    ف ج



  • بھارت اور پاکستان کے تعلقات – اور امریکی کردار

    محترم قارئین !

    اسلام عليکم

    یہ نہايت دکھ کی بات ہے کہ فورم کے کچھ ارکان جھوٹی خبروں کی تشہير کرنے ميں مصروف ہيں جو فالتو ميں علاقے ميں امریکہ کی خارجہ پالیسی کے نقطہ نظر اور امریکہ کے مخلص ارادوں کی طرف بد اعتمادی کی فضا پیدا کرتی ہیں ۔ کیا آپ فورم پر موجود دیگر ارکان سے کوئی ثبوت فراہم کئے بغیر ان من گھڑت کہانیوں کو حقائق کے طور پر تسليم کرنے کی توقع کررہے ہيں۔ ميں واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الزامات بالکل غلط اور زمینی حقائق سے دور ہیں۔

    يہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے امريکی حکومت پاکستان کے ساتھ ایک طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ امریکی حکومت جنوبی ایشیا میں پاکستان کو اپنے سب اہم اتحادیوں میں سے ايک انتہائی اہم اتحادی کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ امریکی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ پاکستان کو علاقے میں اپنا اہم کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے- پاکستان بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط دو طرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے بغیر کس طرح اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے؟ اس کےعلاوہ امریکہ بھارت اور پاکستان کی دو طرفہ بات چیت کا ايک اہم حامی ہے اور اس بات پر زور ديتا ہے کہ دونوں ممالک کو سیاچن اور بنیادی مسئلہ کشمیر سميت تمام علاقائی مسائل کو حل کرنے چاہۓ-

    امریکی انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درميان تعلقات کو بہتر کرنے کيلۓ جاری مثبت کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر اقتصادی ا انحصار ہی جنوبی ایشیا کو امن اور ایک مثالی راہ پر گامزن کرسکتا ہے-

    آخر میں،آپ کے يہ الزامات کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں اور بھارت کی طرف زیادہ مائل ہے مضحکہ خیز اور حقائق سے بالکل مبرا ہیں. پاکستان کی طرف امریکی طویل الميعاد عزم ملک میں مختلف امريکی ظاہر اقدامات سے بالکل واضح ہے.

    ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

    ای میل : digitaloutreach@state.gov