لچ تلنے کا صحیح طریقہ المعروف ہدایت نامہ برائے لچ تل



  • سب کو سلام

    معزز بلاگر حضرات

    لچ تل پارٹی کی کھڑکی توڑ مقبولیت کو دیکھتے ہوۓ یہ ضروری سمجھا گیا ہے کہ نئے اراکین لچ تل کو لچ تلنے کے ضروری آداب سے روشناس کردیا جائے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے

    ١: آعلیحضرت محترم باوا جی پیر کامل الکنیڈوی السسکانوی لچ تل پارٹی کے بلا شرکت غیرے تا حیات سربراہ ہیں اور کوئی بھی ان کے اس متبرک عھدے کے خلاف سازش کرتا پایا گیا تو فوری طور پر لچ تل پارٹی سے کان اور سر کے بال پکڑ کر نکال دیا جائے گا

    ٢: کسی بھی لچ تلنے کا آغاز حضرت پیر بابا نیازی المعروف سونامی والی سرکار سے ہونا چاہئے

    ٣: حضرت پیر بے مرشد جناب نواز شریف المعروف سائیں شیراں والی سرکار سابقہ جدہ محلی حال مقیم رائیونڈ محل پر لچ تلنا گناہ کبیرہ ہے اور امت لچ تل کو سخت منع ہے ، ہاں چھوٹے پیر صاحب المعروف لیپ ٹاپ والی سرکار المعروف مائکروفون توڑ سرکار پر لچ کچھ مخصوص حالات میں تلا جا سکتا ہے لیکن اسکے لئے پہلے جناب پرویز رشید خلیفہ سائیں شیراں والی المعروف کرسیاں گنن والی سرکار سے پیشگی اجازت لینا ہو گی

    ٤: مونہہ کا ذائقہ بدلنے اور حالات کی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوۓ حضرت پیر کامل جناب آصف علی زرداری المعروف دھوبی پٹکے والی سرکار پر بھی لچ تلا جا سکتا ہے

    ٥: جناب مد ظلہ یوسف گیلانی المعروف دہیان پتان دی لٹ مار سرکار یعنی لمبے کھابیاں د شاہکار پر بھی لچ تلنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے

    ٦: لچ تلتے ہوۓ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اس لچ تلنے سے اس ویب سائٹ کے کچھ اراکین کے جذبات کو ٹھیس نا پہنچے جن میں جناب صدیقی بھائی ، جناب رشید صاحب ، جناب ڈاکٹر صاحب الغرض تمام نون لیگ حضرات شامل ہیں

    ٧: لچ تلتے ہوۓ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ دنیا بھر کے تمام گھٹیا القاب اور الفاظ حضرت بابا نیازی المعروف سونامی والی سرکار کیلئے ہی استمعال کئے جائیں

    ٨: لچ تلتے ہوۓ اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ حضرت بابا نیازی کی ذاتی زندگی پر تو بھر پور کیچڑ اچھالا جائے لیکن یہ حرکت کسی اور کے ساتھ ہرگز ہرگز نا کی جائے

    ٩: اگر لچ حضرت بابا نیازی پر تلا جا رہا ہے تو لچ تلتے ہوۓ کسی خبر کی صحت کا ثبوت دیناآپ پر فرض نہیں ہے بلکہ اس خبر کی صحت کی تردید حضرت بابا نیازی کے پیروکاروں المعروف انقلابی بلونگڑوں پر لازم ہیں ، البتہ سائیں شیراں والی سرکار پر لچ تلنے کی کوشش کرنے کی خبر کا کوئی ثبوت اگر ویڈیو کی صورت بھی ہوگا تو وہ ناقابل قبول سمجھا جائے گا

    ١٠: پیر و مرشد حلیم والی سرکار المعروف بند بوری سرکار المعروف لندن والی سرکار المعروف پردے میں رہنے دو والی سرکار پر لچ تلنے والا لچ تلنے سے پہلے اپنے حجم یعنی سائز کی بوری فراہم کرنے کا پابند ہوگا ، ورنہ اگر لاش گندے نالے میں پھینکی گئی تو لندن والی سرکار ذمہ دار نا ہو گی

    ف ج



  • hahaha....kya baat hai aap ki sir ji ....zabardast !!!



  • Hahahha ahhaa.That was a great Luch Tal(And I don't really know what actually Luch Tal means)



  • @ Farigh Bhai,

    Kiya baat hai....lagta hai aaj aap ki "Luch Tul" ka muktab overtime par chal raha hai. Apnay Bhai ko yaad rakhnay ka shukriya.



  • Wahh wahh



  • HAHAHAHAH @ FJ Bahi

    Kabhi Kabhi mein dua kerta hoon ke FJ Bahi haar waqat pkpolitics forum per hoon aur hamein Bawa Ji ke azzab saay bachaien. LOL



  • فارغ جذباتی بھائی بہت خوب

    لچ تل پارٹی کھپے کھپے کھپے کپھے



  • @insaftak

    Kabhi Kabhi mein dua kerta hoon ke FJ Bahi haar waqat pkpolitics forum per hoon aur hamein Bawa Ji ke azzab saay bachaien. LOL

    انصاف بھائی، کہیں غلط جگہ امید نہ لگا بیٹھنا

    ہو سکتا ہے اس سارے لچ میں نکتہ نمبر ١ سنجیدہ ہو

    :)



  • insaftak

    Kabhi Kabhi mein dua kerta hoon ke FJ Bahi haar waqat pkpolitics forum per hoon aur hamein Bawa Ji ke azzab saay bachaien. LOL

    لچ لٹنے سے پہلے لچ تل پارٹی کی رکنیت ضروری ہے

    :) :)

    اپنے حصے کا لچ رات کو تلوں گا



  • It is all like this .

    اردو نصاب کے ایک پرچے میں سوال تھا " کلنک کا ٹیکہ لگوانا" کو جملے میں استعمال کیجئے۔ ایک بھولی بھالی طالبہ جو محاوروں سے پوری طرح واقف نہین معلوم ہوتی تھی اسے استعمال کرتے ہوئے لکھا: ہمارے گھر میں کل سارے خاندان نے کلنک کا ٹیکہ لگوایا، میں چونکہ گھر میں نہیں تھی اس لئے محروم رہ گئی۔ مگر آج میں بھی ضرور کلنک کا ٹیکہ لگوا لوں گی۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔



  • ف ج بھائی ۔

    لچ تل منشور کو کھل کے بیان کرنے کا شکریہ ۔ لچ تل پارٹی کے سربراہ کے انے کی دیر ہے پھر ان کی طرف سے علامہ بھائی کی طرح اپ کو بھی عنقریب خوبصورت القاب عطا کیے جائیں گیں ۔



  • و علیکم السلام جذباتی بھائی

    تھریڈ کے کومنٹس سے لگتا ہے کہ انقلابی بچوں کو اتنی خوشی وینا ملک کے پی ٹی آئی میں شمولیت نہیں ہوئی ہوگی جتنی آپکے اس تھریڈ کھولنے سے ہوئی ہے. آپ ڈسکشن فورم پر ہی رہا کریں تاکہ بچوں کے چہرے کھلے کھلے رہیں

    باقی جو آپ نے لچ تل پارٹی کے سربراہ والی زمہ داری میرے ناتواں کندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے میں اس کے بالکل قابل نہیں ہوں. ہر بندہ اپنی خوبیاں خامیاں بخوبی جانتا ہوتا ہے. میں تو پچهلے بنچوں پر بیٹھنے والا آدمی ہوں. یہ کام تو کوئی اگلے بنچوں پر بیٹھنے والا کر سکتا ہے. آپ اور ہمارے پیر طریقت قبلہ و کعبہ علامہ جی یہ زمہ داری بخوبی نبھا سکتے ہیں. میں تو اپنے کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں پچھلے بنچ پر آپ ساتھ بیٹھنے والے دوست کو یہ کہہ کر سو جایا کرتا تھا کہ جب کلاس ختم ہو تو مجھے اٹھا دینا. اکثر وہ یہ فریضہ ہنسی خوشی سر انجام دیتا تھا لیکن ایک دن میرے خراٹوں کی وجہ سے وہ ناراض ہوگیا اور مجھے اٹھائے بغیر ہی چلا گیا. وہ تو الله بھلا کرے چوکیدار کا جس نے دروازہ لاک کرنے سے پہلے اندر جھانک کر دیکھ لیا ورنہ تو میں وہ رات بھی شاید کلاس روم میں ہی گزارتا. اتفاق سے وہ ہفتے کا دن تھا اور اگلے دن اتوار کی چھٹی بھی تھی



  • Bawa jee pichlay kai saloon say front foot per aa kar luch talnay kay baad ab ap back bencher wala nya luch na talein aur luch tal party ki tahyat sadarat qabool kar lein



  • Bayshak!! Izzat Maab Bawa ji Luch Tul Sarkar Walay hee is aham uhday kay mustahiq hain!



  • yeh democratic norms ke khilaf ha ; har position ke liya election hona chaiye



  • lolsssssssssssss



  • @mango Bhai,

    Hahahahahaha.....Bhai, hum Bawaji ko interim President hee bana dain gai.



  • us ke liya bhi luch tal party ki cec ka ijlas bulana paray ga; par haian kiya hum to general council ke member k bhi ahl hain k nahin?



  • elections bhi karwa kay daikh lein bawa jee hi bilamuqabala sadarat ka ohda per faiz hon gey



  • inqelabi, aap ki is koshish ko nakam bhi bana saktay hain;


Log in to reply
 

Looks like your connection to Discuss was lost, please wait while we try to reconnect.