Death-11 seconds ahead





  • الله تعالیٰ پاکستانی قوم کو محفوظ رکھے - آمین

    .

    .



  • ۔۔۔ Fazil Jamili Ka Likha Noha

    نوحہ ۔۔۔ ہوائی جہاز حادثے میں جاں بحق

    ٹکڑے ٹکڑے عمروں کی مُسکان پڑی تھی

    جان بدن سے دُور کہیں انجان پڑی تھی

    کسی کی آنکھوں میں پتھرائی حیرانی تھی

    کہیں کہیں کوئی آنکھ بہت سُنسان پڑی تھی

    ایک طرف اِک پرس پڑا تھا اِک گڑیا کا

    ایک طرف اِک گڈے کی بُنیان پڑی تھی

    پل دو پل میں شادی غم میں بدل گئی تھی

    گھر کی رونق اب کتنی ویران پڑی تھی

    پتی پتی پھول ہوا میں بکھر گئے تھے

    اور زمیں پہ جھلسی ہوئی پہچان پڑی تھی

    کس چوڑی میں کس کے ہاتھوں کا ریشم تھا

    کس جوتے میں کن پیروں کی شان پڑی تھی

    کوئی جگر تھا ، کوئی کلیجہ اپنی ماں کا

    جانے کس تابوت میں کس کی جان پڑی تھی