Why Evolution is True



  • Dr. Jerry Coyne, professor of ecology and evolution at the University of Chicago, offers his views on evolution at University of Wisconsin.

    http://www.youtube.com/watch?v=GQKYyEtuMDE&feature=player_embedded



  • ضیاء ایم صاحب،

    آپ نے ایک گھنٹے کی ویڈیو پوسٹ کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر ابھی تو بجلی جانے والی ہے جب آئے گی تو اسے دیکھہ کر سن کر سمجھنے کی پوری کوشش کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے میری ذہنی بونے کی انگریزی بہت کمزور ہے لیکن پھر بھی کوشش کروں گا شاید کچھہ سمجھ آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا شکریہ کہ اس موضوع پر الگ تھریڈ شروع کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں اررلیونٹ تھریڈ میں بات ہورہی تھی۔



  • pkpolitician

    Ziam sahib apnay deen ki parchar kay liey esi videos post kartay rahay hain, Yeh neki ka kaam hai un kay lie...un ka aqeeda hai yehi dunia asal dunai hai, koi akhirat nahi, na koi khuda hai, na koi hisab kitab, Insan ki takhleeq aik hadisa hai. or evolution se achi theory en sab cheezon kay liey kia ho gi... nahi samjay

    ;)



  • @Fear

    بھائی جی جانتا ہوں کہ ضیاء ایم صاحب ایتھیئسٹ ہیں اور وہ اپنے نظریئے کے مطابق یہاں ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ میرا خیال سے اس فورم پر اور بھی کچھہ ممبرز ایتھیئسٹ ہیں جیسے بلیک شیپ صاحبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے گزشتہ دنوں اور آج پھر ان ایتھیسٹ لوگوں سے ایک سوال کیا تھا جس کا جواب نہیں ملا مجھے لگتا ہے ان ایتھیئسٹ لوگوں کے پاس میرے سوال کا کوئی جواب نہیں ہے۔



  • ایتھیئسٹ حضرات کے اوپر تحقیق کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایتھیئسٹ بن جانے والوں میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو ایتھیئسٹ بن جاتے ہیں:

    نمبر ایک: ایک قسم ان ایتھیئسٹ کی ہے جو ”بیڈ کریکٹر“ کے لوگ ہیں۔ یہ ایتھیسٹ پہلے جس مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہوں ہوتے تو اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں، لیکن ان کا علم (دین پلس دنیاوی) انہیں غیر اخلاقی حرکتیں کرنے سے روکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ اعلٰی اخلاقی اقدار سے ماورا ہو کر عیش و آرام اور ذاتی مفاد کی زندگی گزاریں، جس کی اجازت کوئی دین مذہب نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس قسم کے لوگ اپنی طرف سے چالاکی یہ کرتے ہیں کہ ایتھیئسٹ بن جاتے ہیں۔ دنیا کے ہر مذہب میں غلط یا صحیح ایک یا کئی خدا کا تصور موجود ہے جس کی تعلیمات میں اعلٰی اخلاقی اصول سرفہرست ہیں۔ جیسے شراب پینا ہر دین اور مذہب میں منع ہے، زنا کرنا ہر مذہب میں منع ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب ایک اعلٰی تعلیم یافتہ شخص خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو وہ یہ سب جانتے ہوئے کہ اس کے دین و مذہب میں شراب پینا غلط ہے، زنا کرنا غلط ہے، ایک اعلٰی تعلیم یافتہ شخص جو ان سب باتوں کا علم رکھتا ہو وہ یہ سب کام نہیں کرسکتا، وہ شخص یہ سب کام کر کے اپنے سامنے اور اپنے اللہ/رب/خدا/بھگوان/گاڈ کے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب جو شخص بھٹک رہا ہو یا بھٹک چکا ہو آزاد خیال ہو زنا کرنے کا شوق ہو شراب و کباب کا شوقین ہو بہت زیادہ چانسز ہیں ایسا شخص ایتھیسٹ بن جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا شخص ایتھیئسٹ بن جانے کے بعد وہ سارے کام کر سکتا ہے جو وہ پہلے کرنے سے ہچکچاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی پچھلے دنوں مفتی ابولبابہ شاہ منصور کی کتاب پڑھہ رہا تھا اس میں ایک شیطان کے چیلے کے اس بیان کا ذکر تھا کہ شیطان کے چیلے اس مشن پر کام کررہے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں خدا کا تصور اور شیطان کا تصور ختم کردیا جائے۔

    نمبر دو: دوسری قسم کے ایتھیئسٹ ایسے ہوتے ہیں جو بغیر کسی ترتیب کے بغیر کسی رہنمائی کے پڑھتے ہی چلے جاتے ہیں جو ملا، جہاں سے ملا جیسا ملا پڑھہ لیا، بس ان کا کام صرف پڑھنا ہی ہوتا ہے یہ نہیں دیکھنا کہ لکھنے والا کون ہے، اس کی کریڈیبیلیٹی کیا ہے، بس وہ ہر لکھی ہوی کتاب کو مستند سمجھتے ہوئے پڑھتے ہی چلے جاتے ہیں اور بالآخر کنفیوزڈ ہوجاتے ہیں کہ ہر کھی ہوئی کتاب الگ الگ ہے اور ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ جب مختلف کتابیں الگ الگ اقدار کو ڈیفائن کرتی ہیں جو کسی بھی ایک قسم کے گاڈ کی تعلیمات سے میچ نہیں کرتی تو وہ ہر قسم کے اللہ/خدا/گاڈ کا ہی انکار کردیتا ہے۔

    آپ لوگوں کو شاید یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مولانا مودودی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا جب وہ لائیبریری کی لائیبریری اپنے دماغ میں اتار چکے تو عملا” وہ بے دین ہو چکے تھے اور ان کا ذہن کسی بھی دین اسلام سمیت ماننےسے قاصر ہوگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر یہ ایک عارضی مرحلہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سب بلا کسی ترتیب و توازن کتابیں پڑھنے کا انجام تھا۔

    ایسے ٹرو ایستھیئسٹ جو اپنی نفسانی خواہشات اور بدکرداری کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے علم کی وجہ سے ایتھیئسٹ بنے ہوں انہیں بڑی آسانی سے کوئی بھی صاحب علم جو اسلام اور معاصر علوم سے واقفیت رکھتا ہو راہ راست پر لاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ بہت اچھا مسلمان بنا سکتا ہے۔

    مجھے یقین ہے کہ اس فورم پر جو ایتھیئسٹ حضرات ہیں وہ تقریبا” تمام کے تمام اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اور یہ تقریبا” تمام کے تمام بے ترتیب اور بغیر کسی رہنمائی کے دینی و مذہبی علم حاصل کرنے کی وجہ سے ہی بھٹک گئے ہیں۔ ان سب کا تعلق دوسری قسم کے ایتھیئسٹ سے ہے۔



  • ایتھیئسٹ حضرات سے پہلے بھی ایک سوال پوچھا تھا مگر اس کا جواب نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر اس کائنات کو اللہ نے نہیں بنایا اور یہ کائنات چارلس ڈارون کے نظریئے کے مطابق خود بخود وجود میں آگئی ہے تو اس سمندر اور اس سمندر کے اندر پہلے خلیئے کو کس نے بنایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس سب سے بھی پہلے وہ دھماکا کیسے ہوا اس دھماکے سے پہلے کیا تھا؟؟؟؟؟



  • pkpolitician.

    مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہوں ہوتے تو اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں، لیکن ان کا علم (دین پلس دنیاوی) انہیں غیر اخلاقی حرکتیں کرنے سے روکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ اعلٰی اخلاقی اقدار سے ماورا ہو کر عیش و آرام اور ذاتی مفاد کی زندگی گزاریں، جس کی اجازت کوئی دین مذہب نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس قسم کے لوگ اپنی طرف سے چالاکی یہ کرتے ہیں کہ ایتھیئسٹ بن جاتے ہیں۔ دنیا کے ہر مذہب میں غلط یا صحیح ایک یا کئی خدا کا تصور موجود ہے جس کی تعلیمات میں اعلٰی اخلاقی اصول سرفہرست ہیں۔ جیسے شراب پینا ہر دین اور مذہب میں منع ہے، زنا کرنا ہر مذہب میں منع ہے، وغیرہ وغیرہ

    اپ کو جواب اس لئے نہیں ملا کے جو اتھیسٹ بنے ہووے ہیں ان کو خود نہیں پتا کے وہ کیا چیز ہیں .. دیکھو اندر کی بات کوئی نہیں بتاتا... اپ نے حقیقت لکھی ہے اور مرے خیال میں یہاں اکثر پہلی قسم کے اتھیسٹ ہیں .. جو اپنی منافقت کی وجہ سے پکے منافق بن گے ہیں



  • @Fear

    بھائی جی میں یہاں آپ سے اختلاف کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس فورم پر جو ایتھیئسٹ حضرات ہیں وہ تقریبا” تمام کے تمام اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اور یہ تقریبا” تمام کے تمام بے ترتیب اور بغیر کسی رہنمائی کے دینی و مذہبی علم حاصل کرنے کی وجہ سے ہی بھٹک گئے ہیں۔ ان سب کا تعلق دوسری قسم کے ایتھیئسٹ سے ہے۔

    بھائی جی ایک پڑھے لکھے ایتھیئسٹ کا انٹرویو پیش خدمت ہے جو کہ اعلٰی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھٹک گیا تھا اور بالآخر ایک علمی مکالمے میں لاجواب ہو کر راہ فرار اختیار کر گیا۔ محترم یوسف ثانی صاحب نے اسے آؤٹ کلاس کردیا۔ ویسے ایک خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ دہریہ اب مسلمان ہوگیا ہے اور عمرہ بھی ادا کرچکا ہے۔

    http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انٹرویو-وِد-atheist.34116/



  • بھائی جی جانتا ہوں کہ ضیاء ایم صاحب ایتھیئسٹ ہیں اور وہ اپنے نظریئے کے مطابق یہاں ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔


    pkpolitician Sb,

    I have never claimed to be an atheist but my concept of God is not the same as "Yahweh".My conscience does not allow me to believe in a god who will burn his creation for ever in Hell.



  • "In the UK, Muslim biology students have walked out of lectures on evolution. Can religion and science be reconciled?

    The Stream speaks with American Islamic scholar and Imam Joe Bradford about the relationship between Islam and evolution. Also on the programme is Salman Hameed, a professor of science and humanities at Hampshire College"

    .

    http://www.youtube.com/watch?v=5yEV33YJMdY

    .

    .

    "The Quran does't rule out evolution. The students who skip biology class should not become Doctors or Mullahs."



  • @Zia M

    محترم ضیاء ایم صاحب،

    میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کو ایتھیئسٹ سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید اس لئے کہ مجھے آپ کے نظریات ایتھیئسٹ لوگوں کی طرح لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضیاء ایم صاحب اگر آپ ایتھیئسٹ نہیں ہیں تو پھر کون ہیں؟ آپ کس مذہب پر یقین رکھتے ہیں؟ آپ کا خدا، انبیاء، فرشتوں، آسمانی کتابوں، آسمانی مذاہب بشمول اسلام، قیامت، جنت، دوزخ کے بارے میں تصور کیا ہے؟ کیا آپ ایتھیئسٹ لوگوں کی طرح ڈارون تھیوری آف ایوولیوشن پر یقین رکھتے ہیں؟ کہیں آپ آج بھی کنفیوزڈ تو نہیں ہیں کہ شاید اسلام ایک سچا دین ہے اور آپ سے غلطی ہوگئی ہے اس دین کو چھوڑ کر؟



  • Can anyone tell what Quran says about the creationism? Does it explicitly say that The God created a man, in a timeless event, and as we see him today?

    "We created man from sounding clay, from mud molded into shape..." (15:26). And, "He began the creation of man from clay, and made his progeny from a quintessence of fluid" (32:7-8)

    Doesn’t the above text leave a lot of room for evolutionary biological processes? And isn’t the following text in line with the evolution?

    "What is the matter with you, that you are not conscious of Allah's majesty, seeing that it is He Who has created you in diverse stages?" (71:13).

    Translating "stages" into mere fetal progression would be a narrow mindedness. And how about:

    [We] "made from water every living thing" (21:30).

    Even if someone tries to translate the creation of a man in a few nanoseconds of temporal process, there is a consensus among Muslims that the time scale of Earth is way faster than the time scale of Heaven. So evolution of billions of years could be just an attosecond of Heaven.



  • میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کو ایتھیئسٹ سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید اس لئے کہ مجھے آپ کے نظریات ایتھیئسٹ لوگوں کی طرح لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضیاء ایم صاحب اگر آپ ایتھیئسٹ نہیں ہیں تو پھر کون ہیں؟


    pkpolitician sb,

    No problem.I'm just a human-being - akin to tiniest of a bug crawling on a speck of dust that we call planet earth in an incomprehensible universe.

    I don't believe in any religion, i think they are all man-made to suit the needs of different nations.

    Some of them(religions) do offer some good moral values but in my opinion their harm to human race has been far greater than the benefits.

    I think faith is a personal matter and everyone has a right to believe whatever he/she wants.



  • حقیقت یہ ہے کے خدا کے وجود کا انکار بے علموں کے لیے تو نہایت آسان ہے مگر علم والوں کے لئے انتہائی مشکل .نیاز احمد فتح پوری جیسا بھٹکا ہوا عالم بھی خدا کے وجود سے انکار نہی کرسکا

    علامہ اقبال بھی جب فلسفے کی تعلیم سے فارغ ہوے تو یہ کائنات اور اپنا وجود ایک دھوکہ محسوس ہوا،اور وہ دہریت کے قائل ہونے لگے مگر جلد ہی اس حالت سے باہر نکل اے.شاید اس کی وجہ اقبال کا بلیغ مطالعہ ہی تھا.جبھی ایک انگریز شاعر کی شاعری نے ہی انھیں سیدھا رستہ دکھا دیا.

    اسلام انتہائی جدید مذھب ہے اور کسی بھی قسم کی علمی تحقیق پر قدغن نہیں لگاتا .ارتقا کا مسلہ بھی سراسر علمی مسلہ ہے .تاہم میرے خیال میں اس علمی بحث کو ہمارے یہاں کے عالموں نے مذہبی رنگ دے کر جس طرح ارتقا کے حامیوں کو مرتد اور ملحد قرار دیا وو نہایت قبل افسوس تھا.اس طرح مسلمانوں کا ایک اور طبقہ کافر تو قرار پایا مگر مسلہ جوں کا توں ہی رہا.اس کے بر عکس ترکی کے مشہور عالم ہارون یحییٰ نے نہ صرف اس پر بھر پور علمی دلائل پیش کیے بلکہ اپنے دلائل سے اسکو غلط بھی ثابت کیا.ہمارے یھاں کے مولویوں کے بر عکس انہوں نے اس بحث کو صرف ایک سائنسی بحث ہی رکھا .

    جب تک ہم یہ طے نہیں کر لیتے کے ارتقا کا تعلق ہمارے مسلمان ہونے یا نہ ہونے سے بلکل نہیں ہے،تب تک ہر شخص دوسرے کو کافر اور مرتد قرار دیتا رہے گا.یوں ہمے اور کچھ ملے یا نہ ملے چند مزید (ہمارے قرار کردہ) غیر مسلم ضرور مل جین گے.


    @Zia m

    یں آپکی بات کی بلکل حمایت کرتا ہوں کہ ہر آدمی کو مدہبی آزادی ہے اور یہ ہر بندے کے حق ہے کے وہ جیسا چاہے عقیدہ رکھے.اسلام اس بارے میں سب سے زیادہ آزادی دیتا ہے.

    لا إكراه في الدين قد تبين الرشد من الغي فمن يكفر بالطاغوت ويؤمن بالله فقد استمسك بالعروة الوثقى لا انفصام لها والله سميع عليم

    (٢:٢٥٦)

    دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے ہدایت (صاف طور پر ظاہر اور) گمراہی سے الگ ہو چکی ہے تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور خدا پر ایمان لائے اس نے ایسی مضبوط رسی ہاتھ میں پکڑ لی ہے جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں اور خدا (سب کچھ) سنتا اور (سب کچھ) جانتا ہے

    ہر بندہ اپنے معاملات کا خود ذمہ دار ہے.اگر آپ سمجھتے ہیں کے مذھب صرف فریب ہے تو یہ آپکی مرضی ہے اور اپکا فیصلہ ہے.مذھب حقیقت ہوں یہ نہ ہوں ایک خدا کا وجوود برحق ہے.تاہم اسلام کے بارے میں ایسی کوئی رہے قائم کرنے سے پہلے ،میرا برادرانہ مشورہ ہے کہ آپ ایک دفہ قران کا ترجمہ (خالی ترجمہ) ضرور پڑھیں



  • @Zia M

    محترم ضیاء ایم صاحب،

    اس کا مطلب تو یہی ہوا ناں کہ آپ ایتھیئسٹ ہیں، کیوں کہ ایتھیئسٹ بھی کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتے اور یہی تمام باتیں کرتے ہیں جو کہ آپ کر رہے ہیں، ممکن ہے آپ اپنے آپ کو فی الحال ایتھئسٹ کہلوانا نہیں چاہتے ہیں کیوں کہ فی الحال آپ کنفیوزڈ ہیں شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ ایتھیئسٹ نہیں ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس وقت آپ کنفیوزڈ ہیں بری طرح سے۔



  • ڈارون کا نظریہٴ ارتقاء ایک دھوکہ ایک فریب

    http://quraniscience.com/theory-of-darwinism-is-wrong/



  • My conscience does not allow me to believe in a god who will burn his creation for ever in Hell.

    ‎ حضؤر صلى الله عليه وسلّم ایک مرتبہ ایک سفر سے ائے تو ایک جگہ انہوں نے ایک عورت کو پریشان حال دیکھا ۔ اس عورت سے اس کا بچہ گم ہو گیا تھا اس لیے پریشان تھی اور بچے کو تلاش کر رہی تھی ۔ جب اس کو اس کا بچہ مل گیا تو اس کی خوشی کا کوئی ڈھکانا نہیں رہا اور اس نے اپنے بچے کو سینے سے لگا لیا ۔

    ‎حضؤر صلى الله عليه وسلّم نے صاحبہ سے پوچھا کہ تمھارا کیا خیال ہے یہ عورت کبھی اپنے بچے کو اگ میں پھنکنے کے لیے تیار ہو گی ۔

    ‎صاحبہ نے کہا کہ نہیں ۔ یہ اپنے بچے سے اتنی محبت کرتی ہے کہ کبھی کسی حال میں بھی اپنے بچے کو اگ میں پھنکنے کے لیے تیار نہیں ہو گی ۔

    ‎حضؤر صلى الله عليه وسلّم نے فرمایا کہ الله پاک اپنے بندے سے اس ماں سے ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہے اور الله پاک بھی اپنے بندے کو اگ میں پھنکنا نہیں چاہتا ۔



  • @azizi

    Very well articulated and thanks for posting Quranic Aayat. I do not see how evolutionary theories contradict religion. One describes the what and the other attempts to describe the how. Maybe a bit too simplistic but my take on this is that if I say diamond evolves from carbon over millions of years, am I saying that God doesn't have a role in the creation of diamond or carbon or the process of conversion?



  • ڈارون کو بھی کچھ صدیوں کے بعد اللہ کے عظیم اولیاء میں شمار کیا جائے گا۔۔۔۔۔ پیغمبر کہنا اس لئے مانع ہوگا کہ پہلے ہی دروازہ بند کردیا ہے ورنہ ڈارون میں تو مجھے پیغمبروں والی ساری صفات نظر آتی ہیں۔۔۔۔۔

    حضرت چارلس ڈارون رحمتہ اللہ علیہ کی قبر کو جنت البقیع دوئم کا درجہ دیا جائے گا۔۔۔۔۔ حضرت ڈارون رحمتہ اللہ علیہ کی قبر شریف پر یہ الفاظ کندہ ہوں گے۔۔۔۔۔

    آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے۔۔۔۔۔

    سبزہِ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے۔۔۔۔۔

    سبحان اللہ کیا سَماں ہوگا۔۔۔۔۔

    :-) ;-) :-)



  • @BlackSheep

    حضرت چارلس ڈارون رحمتہ اللہ علیہ

    حضرت چارلس ڈارون لعنت اللہ علیہ

    :wink: :wink: