اور اسلام زندہ ہو گیا



  • http://newsexcuse.blogspot.com/

    "بابا! قمیص اٹھاؤ"

    کلاشنکوف بردار شخص نے حکم دیا۔

    بوڑھے شخص نے کانپتے ہاتھوں قمیص اٹھائی۔

    وہاں ابھری پسلیاں تھیں، بھوک تھی، لیکن زنجیر زنی کے نشان نہ تھے۔

    "ٹھیک ہے بابا، تم کلیئر ہو"

    کلاشنکوف بردار شخص آگے بڑھ گیا۔

    ۔۔۔

    "شیعہ پانی"

    اسٹیشن پر کھڑے لڑکے نے صدا لگائی۔

    "سنی پانی"

    دوسرے کونے پر کھڑا ادھیڑ عمر شخص بھی پانی بیچ رہا تھا۔

    ایک ہندو نے یہ دیکھا تو اسے غش آگیا۔

    ۔۔۔

    "نعرہ تکبیر"

    مارنے والے نے نعرہ لگایا۔

    "یاعلی"

    مرنے والے کے منہ سے بےساختہ نکلا۔

    اوراسلام زندہ ہوگیا

    ۔۔۔

    "تم کافر ہو"

    "نہیں تم کافر ہو"

    دونوں نے بندوقیں نکال لیں۔

    تڑتڑتڑتڑ

    اوراسلام زندہ ہوگیا

    ۔۔۔

    بس روکی۔ سب کی قمیصیں اتار کر دیکھا۔ جس کے جسم پر زنجیر زنی کے نشان تھے، اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔

    اسلام کی خدمت کر کے اسے بہت سکون حاصل ہوا۔

    ۔۔۔



  • ہم کچھ دوست مذهب پر بحث کر رہے تھے وہاں ہمارے ایک دوست نے ایک واقعہ بیان کرنا شروع کیا .

    حضور پاک کے وقت میں ایک فیصلہ ہو رہا تھا سب لوگ جمع تھے

    ایک طرف قریش کے لوگ اور کچھ دوسرے قبائل کے لوگ بیٹھے تھے

    دائیں طرف سنی ،بائیں طرف وھابی اور سامنے شیعہ صاحبان بیٹھے ہوئے تھے

    اتنا سننا تھا کا ایک دوست جو کے شیعہ فرقے سے تعلق رکھتا ہے نے کہا کے کیوں جھوٹے قصے سنا رہے ہو

    حضور پاک کے زمانے میں تو شیعہ سنی یا دوسرے لوگ نہیں تھے

    میرے دوست نے کہا کے اگر حضور پاک کے زمانے میں یہ لوگ یا فرقے نہیں تھے تو خبیث انسان اب کہاں سے آ گۓ

    فرقوں کی ڈرامہ بازی ہمارے جاہل بزرگوں نے اپنے اپنے مفاد اور جھگڑوں کی بعد شروع کی، کہیں بادشاہت کی لئے تو کہیں کفر کی جھانسے میں آ کر قادیانت تخلیق کی گئی

    سب اپنے مفادات کیلئے گلے کاٹتےہیں اور نام اسلام کا استعمال کرتے ہیں ،اپنا اپنا مذہب لئے دوسروں کو کافر قرار دیتے ہیں. ان سب الٹا لٹکا کرایک مثال قائم کرنی چاہئے

    ان مذہبی غنڈوں کا وہ انجام ہونا چاہئے کے آیندہ کسی بیگناہ کو ہاتھ لگانا تو کیا سوچنا بھی چھوڑ دیں

    الله پاک ان سب کو غارت کرے جو مذهب کی نام پر لوگوں کو نقصان دیتے ہیں



  • In Express News talk show 'TAKRAR' (just concluded) our famous ulema were hurling allegations on each other on the topic of EID day annoncement اور اسلام زندہ ہو گیا



  • our religious leaders speak on every topic, but NOT for inter-religious harmony. They NEVER speak against killings of Muslims by the hands of Muslims.



  • Whoever kills in the name of sunni and shia (be he from any sectarian alliance) would go to hell!

    Killing others (any body - Muslim, non-Muslim, shia, sunni, wahabi, gora, kala, Asian, Westerner) is NOT Islam. Islam is peace!

    Why these people don't understand? Because their agenda is not Islam, it is to terrorize people, put Pakistan under pressure.



  • agree with you Raavi