پاکستانی سیکورٹی فورسز پر ٹی ٹی پی کا حملہ – وزيرستان ايجنسی



  • ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں وزيرستان ايجنسی میں طالبان کی ايک دہشت گرد کارروائی میں جاں بحق ہوئيں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ اس ظالمانہ دہشتگرد حملے ميں وہ فوجی جوان جاں بحق ہوئيں جو ان غير انسانی درندوں کيخلاف ملک کا دفاع کررہےتھے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔

    پاکستان بھر میں یہ باقائدگی سے فوج کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنی سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیں جو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔

    بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔

    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu



  • This is craxy..

    I think this is the third or fourth time this has happened in past 2 months or so claiming lives of our jawans.

    You can call it a surprise when it happens once but if you still cant prevent them third or fourth time then we need to look into our security apparatus and find out why we are unable to handle terrorist attacks. Why are we not bombing them when they hit us or what is our air force doing? we cant jsut let this happen repeatedly.



  • سلالہ چاک پوسٹ اور عافیہ کی بچوں کی قاتل

    کسس مون سی انسانیت کا رونا کرہا ہے

    ظالموں تم کتنے پاکستانی مارو گے ہر گھر سی پاکستانی نکلے گا