طاہر القادری -- نواز شریف اور عمران خان کا کمبل اور شہید زرداری



  • سب کو سلام

    جب سے جناب طاہر القادری جھنگوی الکنیڈوی پاکستان پر اپنے فیوض و برکات کے ساتھ نازل ہوۓ ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں نے انکی حمایت کی ہے میں کافی کوشش کر رہا ہوں کہ اس سارے سیاسی کھیل بلکہ ڈرامہ کہا جائے تو بہتر ہے کو سمجھ سکون

    خاص طور میں پی پی پی کے رویے کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور اس زاویے سے بھی کہ پی پی پی کو کیا نقصان یا نفع ملے گا

    اگر پاکستان کے سیاسسی منظر نامے کو دیکھیں تو سب سے پتلی حالت اس وقت پی پی پی کی ہے اور خود پی پی پی کے لوگوں کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان کو انتخابات میں کافی بری شکست ہونی ہے . پی پی پی نے اپنی حکومت میں بری حکمرانی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں اور کرپشن اور پی پی پی کی حکومت اب لازم و ملزوم سمجھے جانے لگے ہیں

    دوسری سیاسی جماعت جو آئیندہ انتخابات میں خسارے سے دوچار ہو گی وہ ایم کیو ایم ہے . ملک بھر کے بالعموم اور کراچی کے عوام بالخصوص اس بات کو جان چکے ہیں کہ ایم کیو ایم تمام حکومتوں کا حصہ رہتی ہے اور اسپر پھر مظلومیت کا ڈھونگ رچاتے ہوۓ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتی ہے . پچھلے دس سالوں میں حکومت کے تمام تر فائدے اٹھانے کے باوجود ایم کیو ایم کراچی میں امن قائم نا کر سکی اور بھتہ خوری اور نشانہ باز قتل کی سب سے بڑی علمبردار بن کر سامنے آئی ہے

    مسلم لیگ قاف بھی اپنے تحلیل ہونے کے حقیقی امکان کا شکار ہے اور انتخابات کے بعد شائد صرف دو چار نشستوں تک ہی محدود ہو اور اس کی قیادت یعنی چوہدھری برادران تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکے جانے کے قریب ہیں

    ایسے سیاسی منظر نامے میں صرف کوئی معجزہ یا بہت بڑی سیاسی شہادت ہی ایسی شے ہے جو ان مذکورہ بالا سیاسی جماعتوں کو اقتدار سے چمٹے رہنے میں مدد دے سکے

    طاہر القادری جھنگوی الکنیڈوی کی آمد کو میں اس سیاسی تناظر میں دیکھتا ہوں . طاہر القادری جو کچھ مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سیاسی موڑ پر جب کہ انتخابات صرف اور صرف چند مہینوں کی دوری پر ہیں انتہائی تعجب خیز ہے . طاہر القادری کی آمد کو ہیت مقتدرہ کے منصوبوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جو کہ میرے خیال میں درست نہیں ہے . ہاں یہ تو ممکن ہے کہ ہیت مقتدرہ کے وہ عناصر یا بازو جو عمران خان اور نواز شریف کے مخالف ہیں وہ اس افراتفری سے فائدہ اٹھانے کے چکر میں تو ہو سکتے ہیں لیکن انتخابات کا التوا اور وہ بھی طاہر القادری کے ذریعہ سے ، بات کچھ بنتی نہیں ہے

    ایم کیو ایم کا شیخ الکنیڈوی کی ناصرف حمایت کا اعلان بلکہ ان کے لمبے سفر میں بھر پور شرکت کا فیصلہ اور پھر قاف لیگ کا حمایت کا اعلان اور اس سارے قضیے میں پی پی پی کا خاموش تماشائی بن کر بیٹھے رہنا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے

    آئیندہ انتخابات کی نبض شناسی کی جائے تو امکان یہی نظر آتا ہے کہ انتخابات میں اکثریت نواز لیگ یا پی ٹی آئی کو ہی حاصل ہو گی اور انتخابات میں کسی قسم کے التواء کا سب سے بڑا نقصان بھی انہی دو جماعتوں کو ہوگا

    ان سب باتوں تو لب لباب یا نچوڑ یہ ہے کہ طاہر القادری جھنگوی الکنیڈوی کا اسلام آباد میں لگنے والا میلہ اصل میں نواز لیگ اور پی ٹی آئی کا کمبل چرانے کا جناب زرداری کا شاندار منصوبہ ہے . کیونکہ انتخابات میں التواء اور لمبے عرصے کیلئے نگران حکومت کا قیام جو کہ پی پی پی کی کرپشن کے سلسلے میں گردن بھی دبوچے گی اور اسکے کافی سارے حکومتی مزے لوٹنے والوں کو جیل کی سیر کروائے گی ، پی پی پی کو ایک مرتبہ پھر مظلوم بننے کا موقع دے گی اور وہ پھر عوام کاالانعام کو پھدو بنا سکے گی . اسی طرح اگر ایم کیو ایم کو دو تین سال حکومت سے باھر بیٹھنا پڑ جاتا ہے تو اس کے بھی وارے نیارے ہو جائیں گیں اور وہ بھی خود ساختہ پنجابی ہیت مقتدرہ کے خلاف جھوٹا ابلاغی پن کرنے کا موقع حاصل کر لے گی اور پھر سے مظلوم بن جائے گی . قاف لیگ البتہ لگتا ہے کہ نگران حکومت کے مزے اٹھانے تک ہی سوچ رہی ہے

    پی پی پی کے عالمی کرتا دھرتا اس دوران طالبان کے ہاتھوں جناب زرداری کی انکی بیگم صاحبہ کی طرح کی اصلی والی شہادت کا بھی بندوبست کر سکتے ہیں . ویسے بھی پی پی پی کا ابھی ایک نئے شہید کے بغیر انتخابات جیتنا نا ممکن نظر آتا ہے

    بلاول زرداری بھی شائد اس کو بہتر سمجھے . آخر کانگو میں بھی تو جوزف کابیلا نے اپنے باپ لارینٹ کابیلا کو مروا کر اقتدار حاصل کرلیا تھا

    حاصل جمع تفریق یہ ہے کہ . نواز شریف و عمران خان ہوشیار باش .. آپ کا کمبل چرائے جانے کا مکمل بندو بست ہو چکا ہے

    نوٹ: یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے اور بالکل غلط بھی ہو سکتا ہے اس لئے غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے

    الجھی اور مصیبت میں پھنسی ہوئی قوم والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • جذباتی بھائی جی اپ نے حقیقت کی حقیقت پیش کر دی ہے بہوت خوب جناب



  • Fj-Pak saheb: I respect your analysis but only agree partly. You have degraded south and want North to dominate one more time - not good for Pakistan.

    p.s. Give some smiles to south, good for Pakistan.



  • @FJ Saab

    " یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے اور بالکل غلط بھی ہو سکتا ہے اس لئے غصہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے "

    I am afraid that is the case. With a sip of coffee and keeping my BP under control if I may ask, why PMLN - the biggest victim of Qadri drama is quiet on this? Your sole focus is PPP being quiet. Sir jee when Generals stir the pan others stay quiet. Giving a clean chit to GHQ on Qadri drama is baffling?

    And more importantly what changed you? From your initial reaction on Qadri's arrival I thought Khilafat is in days not even weeks. What happen doesn't he sound like a Khalifa anymore?

    :)



  • @FJ_ Pak

    بھائی جی آپ کی باتوں سے میں کیا یہ سمجھوں کہ

    ایک زرداری سب پے بھاری

    یعنی کے ایک دفعہ پھر پانچ سال کے لیے شہید رانی اور اس کے نام کی مالا

    اے اس خوبصورت دنیا کے عزت والے رب

    اتنا عذاب تو شائد تو نے بنی اسرائیل پے بھی نہیں نازل کیا تھا



  • Wirh a sip of coffee and keeping my BP under control

    شیرازی بھائی آداب

    سہی بتائیں آپ کافی ہی پی رہے ہیں نا

    ایک مدہوش مسکراہٹ کے ساتھ

    اے جے

    ::))



  • شیرازی جی

    لگتا ہے ابھی کافی نے اپنا رنگ دکھانا شروع نہیں کیا

    ویسے قادری کے بارے میں میرا کونسا نقطہ نظر تھا جو میں نے تبدیل کرلیا ہے . آپ نے دوسری بار اسکا حوالہ دیا ہے ، مجھے تو معلوم نہیں ، کہیں کسی اور کی بات کو میرے کھاتے میں تو نہیں ڈال رہے .

    جہاں تک آپ کو میرے خیالات بدلنے کا شبہ ہورہا ہے تو خاطر جمع رکھیں میں اور آپ اپنے اپنے نظریات اور خیالات میں پکے ٹھکے ہیں ، بس یہ دھیان رکھا کریں کہ میرا کونسا تبصرہ تیسرا بندہ غائب یعنی تھرڈ پرسن ابسنٹ میں ہوتا ہے اور کونسا پہلا بندہ موجود یعنی فرصت پرسن پریزینٹ میں . نہیں سمجھے ، کوشش جاری رکھیں

    ف ج



  • @Fj

    "

    تیسرا بندہ غائب یعنی تھرڈ پرسن ابسنٹ میں ہوتا ہے اور کونسا پہلا بندہ موجود یعنی فرصت پرسن پریزینٹ می

    "

    جذباتی بھائی

    ایک تو وہ ویسے ہی کافی پی رہے ہیں اور اوپر سے آپ نے انکے ساتھ لاطینی زبان بولنا شروع کردی ہے



  • شیرازی جی

    جی ایچ کیو کو صاف پرچی دینے کے پیچھے راز یہ ہے کہ چاچا ہارون والا جی ایچ کیو والا ٹھیکہ مجھے مل گیا ہے

    مونچھوں کو تاؤ دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • اجھونس بھائی جی

    اصل میں شیرازی جی کا سابقہ کافی والا برانڈ مثبت نتائج یعنی صحیح مدہوشی طاری نہیں کر رہا ، میں اشارے سے انکو کافی کا برانڈ تبدیل کرنے کے بارے بتا رہا ہوں

    شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • اشاروں کنایوں سے بات حسینوں کی محفلوں میں ہوتی ہے میکدوں میں نہیں .سو کھل کھلا کے بات کریں ورنہ وہ کافی کے چکر میں کچھ اور ہی سمجھ جائیں گے



  • @FJ Saab

    This new tool "Thrid Person Absent (TPA)" and "First Person Present (FPP)" is great invention. Now you, the FPP, can write anything like JA Khan saab and blame it on TPA.

    BTW when you were lecturing the bloggers the other day through TPA that Politics is blatant power game keep morals aside - did you take Khilafat into account as well or for Khilafat the subject matter expert, SME, is FPP?

    :)



  • اجھونس بھائی جی

    آپ بھی کمال کرتے ہیں ، کیا آپ کو نہیں معلوم شیرازی جی کا دوسرا نام " کسی سے بھی راضی نا ہونے والی حسینہ " ہے

    میٹی آنکھ کے ساتھ

    ف ج



  • اور آپ حسینہ کو مدہوش کرنے کے گر بتا رہے ہیں وہ بھی اشاروں میں

    اور آپ حسینہ کو مدہوش کرنے کے گر بتا رہے ہیں وہ بھی اشاروں میں

    دانتوں میں انگلی دباے شرمیلی مسکراہٹ کے ساتھ

    ::))



  • @ajhons bahi

    There is a one commanility in FJ saab's thoughtful analysis. To simplify he just has one villian - Asif Ali Zardari. He tries to fit him in every analysis, CNG shortages to Pakistan's poor performance in T-20s, Hilliary Clinton's blood clot to Imran's Sunday-ke-Sunday concerts, TuQ's wild dreams to Miyan Saab's unhealthy diet - all Zardari's fault. Lately he has been cutting down the role of supporting cast in negative role - the GHQ.



  • شیرازی جی

    باقی ساری باتیں تو ٹھیک ہو سکتی ہیں لیکن یہ ٹی ٹوینٹی والا الزام میں نے کبھی نہیں لگایا ، ٹی ٹوینٹی میں بری کارکردگی کی وجہ ہمارے نوجوان کرکٹرز کا التاپ بائی کے مجرے دیکھنا ہے

    نوٹ لوٹانے والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • "Hilliary Clinton's blood clot,"

    I bet zardari is not responsible



  • گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے .آپ بھائی خلافت اور کافی کی فوائد پے بحث جاری رکھیں

    ہمیں اجازت

    الله حافظ





  • FJ SB,

    I agree with your point of view as far as Nawaz and Imran are concerned they have much to lose but I don't see Zardari as a beneficiary.

    He is already upset because of MQM's move and has despatched his right-hand man Malik to London to do reconciliation with Altaf bhai.


Log in to reply
 

Looks like your connection to Discuss was lost, please wait while we try to reconnect.