یہاں پر سو موٹو کہاں گیا، چیف جسٹس صاحب



  • پاکستان میں ایک عرصۂ سے یہ روایت ہے کہ حکمران جماعت کے جلسوں کیلئے نقل و حمل کے ذرایع پر قبضہ کر لیا جاتا ہے اور بسوں ، ویگنوں وغیرہ کو کسی نا کس بہانے سے پکڑ کا اپنے حماتیوں کو جلسہ گاہ تک لانے کیلئے حکومتی مشینری استمعال کی جاتی ہے ، اس طرح مخالف جماعتوں کے جلسے جلوسوں کو ناکام بنانے کیلئے بسوں ویگنوں وغیرہ کو پکڑ کر بند کر دیا جاتا ہے تاکہ سیاسی مخالف ان کو استمعال نا کر سکیں

    اس سارے کام میں جدت حضرت مولانا پرویز مشرف المعروف جی ایچ کیو والی سرکار نے پیدا کی کہ راستوں کو ہی بند کرنا شروع کر دیا اور اسکیلئے کنٹینرز کو پکڑ کر سڑکوں پر کھڑا کرنا شروع کر دیا

    راستوں کو بند کرنے کی حکمت عملی سیاسی طور پر یا مخالفوں کو دبانے کیلئے چاہے کتنی ہی کامیاب کیوں نا ہو ، ایک انتہائی غلط ، لغو اور گھٹیا حکمت عملی ہے ، اس سے ناصرف عام عوام یعنی بھیڑ بکریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ حکومتی اندرونی خوف اور سیاسی و اخلاقی دیوالیہ پن کا پیغام بھی دنیا کو جاتا ہے

    ویسے تو ہمارے اور آپ سب کے عدالتی فعال محبوب قاضی القضاۃ حضرت افتخار چوہدھری المعروف ہر سرکاری کم وچ پنگے والی سرکار ، سڑک کنارے کھڑے چھابڑی والوں کے خلاف بھی سو موٹو لے لیتے ہیں لیکن اس حکومتی کھلم کھلا غنڈہ گردی پر لاہوری لسی اور دھنیا پی کے لمبی تان کر سوئے رہتے ہیں اور سو رہے ہیں

    تو عالیجاہ قاضی القضاۃ ایک سو موٹو اس کم کیلئے بھی کہ یہ بھی مفاد عامہ والا معاملہ ہے

    "میں ساہیوال سے سامان لیکر پشاور جا رہا تھا کہ اسلام آباد ہائی وے پر مجھے پولیس اہلکاروں نے روک لیا اور کہا کہ اطلاعات کے مطابق میرے کنٹینر میں بارودی مواد ہے لہذا میں قانون کا احترام کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ چل پڑا جب کنٹینر کنوینشن سینٹر پر پہنچا تو وہاں دیکھا کہ وہاں کئی اور کنٹینرز پہلے سے موجود ہیں۔"

    متاثرہ ڈرائیور محمد لطیف"

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/01/130109_isb_containers_impounded_rwa.shtml

    توہین عدالت سے ڈری ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • @FJ Saab

    Instead of posting these articles here you should have extended your staty in Pakistan to make 14th January long march a success.

    :)



  • Lawyers' movement was indeed a liars' movement. The public of Pakistan was cheated badly.



  • very rightly pointed out jabzati bro. I was thinking exactly same when i read the same news you posted above.


Log in to reply
 

Looks like your connection to Discuss was lost, please wait while we try to reconnect.