مبارک ہو پاکستانی قوم 'فتح یاب' ہوئی



  • تحریک انصاف اور پاکستانی ووکلا جو حکومت میں بنیادی تبدیلی کی کوششیں کر رہے تھے وہ اب اپنی کوششیں بند کردیں کیوں کے مولانا تبدیلی لے کر آچکے ہیں- جس جس کا انقلاب لانے کا شوق تھا اس نے اپنے آپ کو تین دن میں خوب ٹھنڈا کر لیا ایک بڑے ہجوم کو مولانا نے مطمئن کردیا کہ مبارک ہو ہم کامیاب ہوگۓ

    ایجنڈا کس کا ؟

    http://www.youtube.com/watch?v=NodRPFrPmtQ



  • مانیٹرنگ ڈیسک : غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کااختتام پیپلز پارٹی اوراتحادیوں کی فتح کے ساتھ ہوا۔

    دھرنے کے خاتمے کیلیے طے پانے والے معاہدے کے بعض نکات مسلم لیگ (ن)کے مؤقف سے سراسر متضاد ہیں،نگراں وزیراعظم کیلیے اب وزیراعظم قائدحزب اختلاف سے پہلے طاہر القادری سے مشاورت کرینگے،الیکشن 60 کے بجائے90دن کے اندرکراناہوںگے، طاہرالقادری اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے نے ان شکوک وشبہات کومزید تقویت دی ہے کہ دھرنے کے پیچھے دراصل کوئی اورنہیں ایوان صدر ہی تھا۔

    ان رپورٹس میں کہاگیاہے کہ نگراں وزیراعظم کیلیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اس سلسلے میں2نام پیش کیے جائیں گے تاہم وزیراعظم خودکوئی نام پیش نہیںکرسکتے ،دھرنے کے اختتام پرطے پانے والی سب باتیں پیپلزپارٹی کے حق میں بات جاتی ہیں،اس صورتحال میںمختلف حلقوںکی جانب سے کیے جانے والے یہ خدشات بھی درست ثابت ہوگئے کہ لانگ مارچ اوردھرنے کے پیچھے ایوان صدرہے

    http://dailyausaf.com/2013/01/ثابت-ہوگیا-دھرنے-کے-پیچھے-ایوان-صدرہی-ت/



  • یہ پہلا بامقصد لانگ مارچ تھا جس کا مقصد ان نوجوانو کو نشانہ بنانا تھا جو بیروزگاری ' دہشت گردی ' لوڈشیڈنگ اور ملک کی ابتر صورتحال سے مایوسی کا شکار ہیں اور جو الیکشن خرید کر یا اسلح کے زورر پر دھاندلی کر کے حکومت پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سڑکوں پر آسکتے ہیں ان نوجوانو کو سخت سردی میں چار دن کھلے آسمان کے نیچے کھڑا گیا اور پھر آخر میں یہ علان کیا گیا آپ نے جو کوشش کی اس میں آپ کامیاب ہوگے - اگر یہ ایوان صدر کا کارنامہ تھا تو پھر زرداری تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ "اب پاکستان پر حکمرانی میرے اور نواز شریف کے بچوں کا مستقبل ہے

    :)