پاکستانی لبرلز اور ان کے چوہتر فرقے



  • مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستانی مسلمانوں کے حوالے سے اکثر یہ بات کی جاتی ہے کہ آپ لوگ تو کتنے فرقوں میں بٹے ہوۓ ہیں اور ہر فرقہ دوسرے کو اسلام سے خارج سمجھتا ہے اور صرف اپنے آپ کو صحیح مسلمان سمجھتا ہے اور دوسروں کو کافر یعنی غیر مسلم کے فتوے بانٹا ہے

    جب بھی پاکستان میں نفاز اسلام کی بات ہوتی ہے یا مسلمان امہ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو پاکستانی سیکولر لبرلز کی طرف سے ہمیشہ یہی پھبتی کسی جاتی ہے کہ کونسے اسلام کی بات کرتے ہیں ، کس کا اسلام اور کون فیصلہ کرے گا کہہ کس کی اسلام کی تعبیر و تشریح اصلی اور صحیح مانی جائے

    اس کے علاوہ یہ بات بھی اکثر دہرائی جاتی ہے کہ مسلمانوں میں تو تہتر فرقے ہونگے اور صرف ایک ہی فرقہ صحیح ہو گا اور ہر فرقہ یہی دعویٰ کرتا ہے کہ وہی صحیح اور درست راستے پر ہے

    خیر یہ تو وہ بحث ہے جس سے ہر کوئی واقف ہے اور اب اس کوئی اتنی اہمیت بھی نہیں ملتی

    لیکن میں جو آج آپ کو ایک بہت ہی اہم اور دلچسپ بات بتانے جا رہا ہوں وہ یہ ہے کہ پاکستانی بنی سیکولرین اور لبرلز میں بھی فرقے پائے جاتے ہیں اور وہ بھی ایک دوسرے کو اصلی اور پورا لبرل نا ہونے کا فتویٰ دیکر بنی لبرلز و سیکولر ین سے نکال دیتے ہیں ، ان میں بھی اس بات پر دھواں دھار فکری و نظریاتی و اصول الفقہ سیکولر لیہ کے حوالے سے سر پھٹول اور مناظرے ہوتے ہیں کہہ تم کتنے لبرل ہو یا تم کافی سارے لبرل ہو ہی نہیں یا تم میرے جتنے لبرل نہیں ہو ، یا تم لبرل کے بھیس میں حکومتی ایجنٹ ہو ، یا تم لبرلز کو تقسیم کر رہے ہو اور تمہارا لبرل ازم صحیح نہیں ہے یا ہمارے لبرل ازم سے نہیں ملتا ، یا طرفین کے لبرل ہو یا وسطین کے لبرل

    اس کے علاوہ یہ مناظرے اور مناقشے اور مباہلے بھی ہوتے ہیں کہ آیا تم کتابی لبرل ہو یا عملی لبرل ، آیا تم انٹرنیٹ کے لبرل ہو یا گلی محلوں اور تھڑے والے لبرل ، آیا تم فیس بک کے لبرل ہو یا ٹویٹر کے لبرل ، آیا تم اصلی نام والے لبرل ہو یا جعلی نام والے لبرل آیا تم ایک ہی انٹرنیتی شناخت والے لبرل ہو یا کثیرالشناختی لبرل ، آیا تم ٹرک والے لبرل ہو یا بغیر ٹرک والے لبرل ، آیا تم یک شہریتی لبرل ہو یا دوہری شہریت والے لبرل ، آیا تم جمہوری لبرل ہو یا غیر جمہوری لبرل ، آیا تم صوفی لبرل ہو یا غیر صوفی لبرل ،آیا تم کوڑھی لبرل ہو یا پسوڑی لبرل ، آیا تم طالبانی لبرل ہو غیر طالبانی لبرل ، آیا تم خود کش لبرل ہو یا غیر خود کش لبرل ، آیا تم ویزے والے لبرل ہو یا بغیر ویزے والے لبرل ، آیا تم فوجی لبرل ہو یا عدالتی لبرل ،آیا تم آئی ایس آئی کے لبرل ہو یا سی آئی اے کے لبرل آیا تم امریکی لبرل ہو یا غیر امریکی لبرل ، آیا تم چڑیا والے لبرل ہو یا بغیر چڑیا کے لبرل ، آیا تم ملک ریاض والے لبرل ہو یا چوہدھری افتخار والے لبرل ، آیا تم شہری لبرل ہو یا پینڈو لبرل ، آیا تم ساوی والے لبرل ہو یا چسکی والے لبرل ، آیا تم لفافے والے لبرل ہو یا پلاٹ والے لبرل ، آیا تم مفاہمت والے لبرل ہو یا مٹی پاؤ والے لبرل ، آیا تم کینٹینر والے لبرل ہو یا بغیر کینٹینر والے لبرل ، آیا تم لانگ مارچ لبرل ہو یا دھرنے والے لبرل ، آیا تم انقلابی لبرل ہو یا جمودی لبرل ، آیا تم بند بوری والے لبرل ہو یا بھتہ والے لبرل وغیرہ وغیرہ وغیرہ الغرض کہ لبرلز میں بھی چوہتر یا اس سے بھی زائد فرقے پائے جاتے ہیں

    اب آپ شائد یہ سمجھ رہے ہونگے کہہ میں یہ سب مذاق میں لکھ یا کہہ رہا ہوں ، ہرگز نہیں ، اگر کبھی آپ کو پاکستانی کھڑپینچ لبرلز مثلاّ نجم سیٹھی ، اعجاز حیدر ، ماروی سرمد ، عبدل نیشاپوری ، سندھ یار تالپور ،طاہر اشرفی اور ندیم پراچہ کی ٹویٹر پر اٹ کھڑکے اور جوتم پیزار کو دیکھیں تو سب سمجھ آ جائے گا

    کیا تم لبرل ہو والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • Words liberal stems from Latin word liber, which means free. At the advent of industrial age, the word acquired a definition as "free from narrow prejudice" and "free from bigotry".

    One of the first recorded use of the word liberal occurs in 1375, when it was used to describe the liberal arts in the context of an education desirable for a free-born man. Early connotations refer to "free in bestowing" , "made without stint", "freely permitted", and "free from restraint" of (a denomination [friqa]).

    http://en.wikipedia.org/wiki/Liberalism



  • جب بھی لبرل کا لفظ سنتا ہوں تو مجھے “خواجہ اینڈ سنز“ کا جوادی لُبڑ یاد آتا ہے ۔



  • ویسے یہ نیشاپوری وہی ملعون نہیں جسسے کچھ عرصہ قبل حسینستان بنانے کی شدید کھرک ہو رہی تھی؟



  • میرے خیال میں جس کوڑھی فرقہ بازی کا فارغ خذباتی صاحب ذکر کر رہے ہیں اسکا مظاہرہ ذیل میں دیۓ گئے لنک سے کیا جا سکتا ہے۔

    http://criticalppp.com/archives/239477



  • Here is a excerpt from that article if the link is not working:

    As if Tahir Ashrafi Deobandi’s harassment campaign and legal action against LUBP was not enough, pseudo-liberals too have straightened their guns at LUBP. The timing of the joint onslaught appears to be well coordinated.

    Marvi Sirmed, an NGO-style rights activist and blogger based in Islamabad, has claimed that the sole aim of the LUBP blog is to divide the people who are anti-establishment. (In other words, LUBP is an ISI-mole.)

    Ironically, Marvi is known for her for-profit-activism and close links with and flattery of influential pro-establishment people, e.g., Najam Sethi, Ejaz Haider, Hamid Mir, and most of all Chief Minister Shahbaz Sharif (PML-N).

    On the same day, Marvi posted a number of comments in a mild flattery of certain known pro-establishment “liberals” namely Ejaz Haider (ISI’s unofficial mouthpiece), Najam Sethi (the double dealer who undermined Benazir Bhutto’s democratic government on the behest of the ISI), Hamid Mir (the Taliban apologist) and Chief Minister Shahbaz Sharif (of PMLN, key sponsor of Sipah Sahaba).

    Refer to this article by a Shia Hazara of Quetta in which he criticizes promotion of Hamid Mir by Pakistan’s pseudo-liberals including Marvi Sirmed:

    http://criticalppp.com/archives/77301

    In the name of “unity of liberals”, some people including Marvi Sirmed (and other members of the urban-elite Sethi-Sherry-Network) want LUBP to stop criticizing Ejaz Haider, Najam Sethi, Hamid Mir, Tahir Ashrafi and other double-dealers. If these thugs are liberals, we are not!

    This article examines if LUBP is a hurdle in the way of unity of liberals. http://criticalppp.com/archives/61839

    Here’s a critical article on Marvi Sirmed’s plea of innocence http://criticalppp.com/archives/79136

    We reject urban pseudo-liberal-NGO-tribal attempts in the guise of unity of liberals with an aim to stifle critical voices.

    We also take this opportunity to clarify that LUBP is owned by only those who regularly edit it and write for it. Paid propagandists and employees of any political party or NGOs do not have any role in shaping our discourse and policies.

    Update: As expected, Marvi Sirmed has resorted to naked abuses against LUBP (calling LUBP team as SoBs, bastards, buggers, liars, rats and dishonest) instead of decent, reasoned arguments in the aftermath of the present post.

    We respectfully protest and hope that champions of free speech and liberal values in Pakistan’s mainstream and social media and rights groups will take notice of such harassment. LUBP is already facing a harassment campaign (Ban LUBP campaign) by a pro-Taliban cleric Tahir Ashrafi Deobandi, the same thug who is promoted by some of Marvi Sirmed’s friends in the Lashkar-e-Sethi as a progressive cleric.

    In summary, Marvi Sirmed’s language: LUBP team comprises “SoBs, bastards, buggers, liars, rats”. Respectfully we protest.

    Previously such abusive language against LUBP was used by Marvi Sirmed’s progressive cleric of choice Tahir Ashrafi Deobandi of ASWJ-LeJ: http://criticalppp.com/archives/237523

    We reject LUBP’s joint harassment by the Lashkar-e-Jhangvi (Tahir Ashrafi etc) and the Lashkar-e-Sethi (Marvi Sirmed etc).

    Tahir Ashrafi wants to get LUBP banned in Pakistan. Both Ashrafi and Marvi Sirmed use naked abuses against LUBP. And many media persons, bloggers, rights activists remain silent or neutral. It is a pity that some people can’t differentiate between naked abuses (by Tahir Ashrafi and Marvi Sirmed) and critical opinions (by LUBP).

    “The hottest place in Hell is reserved for those who remain neutral in times of great moral conflict.” Martin Luther King Jr.



  • شیرازی جی

    ویسے آپ کونسے فرقہ لبرلیہ سے تعلق رکھتے ہیں

    اوہو یاد آیا ، آپ تو فرقہ لبرلیہ کافیہ سے تعلق رکھتے ہیں

    کیا خیال ہے جب کوئی لبرل کسی کو لبرل ماننے سے انکار کر دیتا ہے تو اسکو کیا لقب دیتا ہے ، کیا لبرلز میں بھی کافر لبرل ہوتے ہیں

    بغیر کسی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • ویسے میں ایک وضاحت کر دوں کہہ کوئی صاحب ہیں جس نے

    FJ2

    کے نام سے شناخت بنائی ہوئی ہے اور میرے تبصروں کو بغیر حوالہ دئیے ایف جے ٢ کے نام سے پیش کرتا ہے کچھ فورمز پر اس شناخت سے لکھتا بھی ہے ، میرا اس جعل ساز سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور ان صاحب سے اتنی گزارش ہے کہ کم از کم میرے تبصروں کو اپنے نام سے پیش کرنے سے احتراز کریں اور خاص طور پر دوسرے محلے میں اس بات کی ضرور وضاحت کر دیا کریں

    غصے والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • Difference between Librals and Conservatives:



  • شیخ جی

    اتنی نا بڑھا پاکیئی داماں کی داستان

    USA and Mexico Border

    The Real Liberal

    ف ج



  • Difference between Librals and Conservatives:

    .................. Liberals...............

    Javed Sheikh

    This is the difference between a retired primary school teacher and ...........................................

    You need to enlist for some adult education mate!



  • جزباتی پائی جان

    امریکہ کی اتنی مخالفت جاوید شیخ تو نہیں لگتے مھجے تو کوئی اور ہی وجہ نظر آتی ہے

    شرارتی مسکراہٹ دے نال



  • Liberals don't claim to be 'BROTHERS' but realists for pattern of life,

    Where all Muslims boast of being 'BROTHERS"

    ---and ---there are over 74 hostile groups of 'BROTHERS where BROTHERS and SISTERS are cursing upon each other.

    اتنی نہ بڑھا پاکئی داماں کی حکایت

    عراق کو بھی دیکھ اور ایران کو بھی دیکھ "



  • شیخ جی

    ویسے آپ لبرلز کے کونے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں

    فرقہ سگاریہ یا فرقہ کافیہ

    منیب عرف منے والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج


Log in to reply
 

Looks like your connection to Discuss was lost, please wait while we try to reconnect.