Zingaro Bhai is Banned.



  • اڈمن جی

    آپ نے ہمارے زنگارو بھائی جی کو بین کر دیا ہے

    وہ بہت شریف آدمی ہیں اور اس فورم کے بہت پرانے ممبر ہیں

    انہوں نے کبھی کسی سے بد تمیزی نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض بات لکھی ہے لیکن بعض لوگوں کی بے ہودہ باتوں کا جواب دینے کی پاداش میں انہیں بین کر دیا گیا ہے اور اصل قصور وار دندناتے پھرتے ہیں

    مہربانی کریں اور انہیں بحال کر دیں تاکہ ڈسکشن فورم کی رونق برقرار رہے

    بہت شکریہ



  • ایڈمن جی آپ سے درخواست ہے کہ زنگارو بھائی کو بحال کیا جائے۔



  • اڈمن جی

    ہماری بھی آپ سے مودبانہ گزارش ہے اس فورم کی رونق جناب زینگارو بھائی پر پابندی ختم کی جاۓ ، جو لوگ اس فورم پر گندی ، گھٹیا باتیں کرتے ہیں وو تو کھلے عام پھر رہے ہیں اور ان کی گھٹیا باتوں کا جواب دینے والوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے



  • مہربانی کریں اڈمن جی ، ہم انتظار میں ہیں کہ زینگارو بھائی جان واپس فورم پر آیئں اور یہ تو آپ کو پتا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں کتنی تکلیف دہ ہوتی ہیں ..

    انتظار والی مسکراہٹ کے ساتھ



  • اڈمن جی

    مہربانی کریں اور کوئی خوشخبری سنا دیں ، ہمارے پیارے سے بھائی کو واپس لے آیئں ، اگر ان کی کوئی بات آپ کو ناگوار گزاری ہے تو ہلکی پھلکی وارننگ دے دیں ..

    ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں

    کرب ناک انتظار والی مسکراہٹ کے ساتھ



  • اڈمن جی

    سب کا فیئر ٹرائل ہونا چاہئیے

    کسی بھی تھریڈ پر بے ہودگی شروع کرنے والے سمیت سب حصہ لینے والوں کو بین کرنا چاہئیے

    کسی ایک شخص کو جو اصل قصور وار بھی نہ ہو، بین کر دینا نا مناسب ہے

    پلیز - زنگارو بھائی جی کو بحال کر دیں تاکہ وہ بھی آزادی سے ڈسکشن فورم پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں



  • Bawa Ji,

    Fair trial slogan was very promising five years ago. We have gone backward now.



  • عزیزی بھائی جی

    آپ درست کہہ رہے ہیں

    جن سے ہم نے فیئر ٹرائل کی امیدیں وابستہ کی تھیں انکا فیئر ٹرائل صرف سیاستدانوں تک ہی محدود رہا اور اسلحہ سے مسلح فوجیوں کی جانب انکا دست انصاف نہ بڑھ سکا

    یہی ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے کہ ہم فیئر ٹرائل میں بھی ڈنڈی مار جاتے ہیں. جہاں آپکو دو مختلف کیسز کی مثالیں دے کر فیئر ٹرائل کی حقیقت بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں. فرق آپکو خود محسوس ہو جائے گا

    کیس نمبر ایک

    عدلیہ نے پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دے دیا. تین نومبر کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے تمام جج صاحبان کو گھر بھیج دیا گیا لیکن اس غیر آئینی قدم اٹھانے والے اور اس پر عمل کرنے والے جرنیل یا جرنیلون کے خلاف کسی کاروائی کا حکم صادر نہیں فرمایا گیا

    کیس نمبر دو

    این آر او کو غیر آئینی قرار دیا گیا اور اسکے تحت فائدہ اٹھانے والوں کے سارے کیسز بحال کر دیے گئے. ملک قیوم کے خلاف کاروائی کرنے کا اور نیب کے چیرمین وغیرہ کو فارغ کرنے اور سوئس اکاونٹس بحال کرنے کے لیے سویزر لینڈ حکومت سے کیسز دوبارہ شروع کرنے کا حکم صادر فرمایا گیا لیکن فوجی وردی پہن کر این آر او کروانے والے کسی جرنیل کے خلاف کوئی کاروائی کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا گیا ہے

    اب ذرا تعصب اور ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر غور فرمائیں تو آپکو دونوں فیصلوں میں ایک واضح تضاد نظر آئے گا. دونوں فیصلوں میں خطاء کار بندوقوں والے ہیں جس کے خلاف کسی کاروائی کا حکم صادر نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے پر کبھی کسی قسم کا شور مچایا گیا جبکہ دونوں کیسز میں ملوث سیاسی و غیر فوجیوں کے خلاف کاروائی کا حکم صادر فرمایا گیا ہے اور کسی فوجی کے خلاف غیر آئینی قدم پر کسی کاروائی کا ذکر نہیں کیا گیا

    کیا انصاف کا پھندا یا فیئر ٹرائل صرف غیر مسلح سیاسی لوگوں کے لیے ہی ہے؟ اسلحہ سے لیس لوگوں (فوجیوں) کو انصاف کے کٹہرے میں کون لائے گا؟

    نوٹ: یہ میرے تین سال پہلے کے کومنٹس ہیں اور تین سال کے دوران ہماری عدلیہ نے جتنے بھی فیصلے کیے ہیں وہ سارے کے سارے غیر فوجیوں پر نافذ ہوئے ہیں

    ایک بار پھر اپنی پرانی بات کو دہرانے کی جسارت کروں گا کہ

    عدلیہ کی آزادی وہاں جا کر ختم ہو جاتی ہے جہاں سے فوجیوں کے بوٹ شروع ہوتے ہیں. جی ہاں, جہاں سے فوجیوں کے بوٹ شروع ہوتے ہیں. فوجیوں کی یونیفارم اور ٹوپی تو بہت دور کی بات ہے. اگر کسی کو یقین نہیں آ رہا تو مجھے ایک بھی ایسا فیصلہ بتا دیں جہاں عدلیہ فوجیوں کے بوٹوں سے آگے بڑھی ہو. عدلیہ کو اسی وقت آزاد و خود مختار سمجھا جائے گا جب اسکا دست انصاف فوجیوں کے گریباں تک بھی پہنچے گا ورنہ عدلیہ کی آزادی محدود ہی ہوگی اور فیئر ٹرائل کا خواب ادھورا ہی رہے گا



  • زنگارو بھائی کو اگر بحال نہیں کیا گیا تو لچ تل پارٹی اور ٹھرکی گروپ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس کال کیا جاسکتا ہے، ذرائع لچ تل پارٹی



  • اڈمن جی لگتا ہے آپ لسی پی کر سو گے ہیں ، اب مہربانی فرما دیں ، ہمارے زینگارو بھائی جان کو بحال کردیں ،

    اگر بہت ضروری ہے تو ایک پبلک وارننگ بھی دی جاسکتی ہے بین کرنے کی بجاۓ ..

    بےچین مسکراہٹ کے ساتھ



  • @ Bawa Ji and Pkpolitician

    پیرو مرشد اور پی کے پولیٹیشن بھائی کو سلام اور مودبانہ آداب

    امید ہے مزاج بخیر ہونگے اور صحت اچھی ہوگی



  • @Admin

    I dont know who is Zingaro, but request you please dont lock his lips, give some warrning if he has done somthing wrong but please restore his status as soon as possible.



  • اڈمین جی ۔

    ہماری بھی درخواست ہے کہ اپ زنگارو بھائی جی کو بین نہ کریں ۔ اگر کوئی اس فورم پر غیر جانبدار ہے تو وہ زنگارو بھائی ہیں ۔۔۔۔۔۔



  • @ Admin

    اڈمن جی تو ٹس سے مس نہیں ہورہیں ہیں ..

    جناب مودبانہ گزارش ہے کہ کچھ تو عرض کریں

    انتظار والی مسکراہٹ کے ساتھ



  • @ Asif Bhai

    آصف بھائی

    سلام اور آداب عرض ہے

    امید ہے مزاج بخیر ہونگے



  • صدیقی بھائی ۔

    اس سے پہلے کہ اپ ہم سے سلام اور آداب کا جواب نہ دینے پر ناراض ہوں ۔ ہم بھی اپکو سلام اور آداب عرض کرتے ہیں



  • @ Asif Bhai

    آصف بھائی

    آپ کو پتا ہے ہم آپ سے کبھی بھی ناراض نہیں ہوسکتے ، استادوں سے ناراض ہونا ویسے بھی ہم گناہ سمجھتے ہیں ،

    بس اب اڈمن جی کے جواب کا انتظار ہے



  • i have completed my 5 yrs and never been in situation where i admin need to banned me....

    I am wondering what these guys do to get such kind of " Tamghe-e-shujat?



  • @ expakistani

    بھائی جی

    کاش ہم بھی لاشیں بوریوں میں بند کرنے والے اور ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ہوتے تو آج ہم بھی فخر اور رعب سے کہہ رہے ہوتے کہ

    **

    تھی کسی میں اتنی جرات جو پانچ سالوں میں ہمیں ایک بار بھی بین کر سکتا؟

    **

    لیکن ہم تو لا وارث قسم کے لوگ ہیں جنھیں

    انتظامیہ جب چاہے جتنی دیر چاہئیے اٹھا کر فرنٹ فورم یا ڈسکشن فورم سے باہر پھینک دے

    ہم درخواست کرنے کے لیے تین تین تھریڈ بھی کھولیں تو انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/dear-admin-please-unban-my-account

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/dear-admin-please-unban-me

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/zingaro-bhai-is-banned

    بالکل پاکستان کی غریب اور مجبور و لا چار عوام والا حال ہے



  • Bawa ji

    باوا جی یہ بات ہے تو کوئی جان پہچان نکالیں الطاف کالئیے سے ؟