زرا نم ہو تو یہ انجمن منافیقین بہت کارآمد ہیں ساقی



  • اگر میں دھرنا ختم نہ کرتا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا، یہ بیان ہے شیخ المنافیقین طاہرالقادری کا۔ کیا پدّی کیا پدّی کا شوربہ۔ شیخ المنافیقین تم جس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو، اسی ایجنڈے پر ایک صاحب لندن میں بیٹھ کر پہلے ہی مصروف عمل ہیں۔ ویسے تو پاکستان میں انجمن منافیقین کے ممبران کی تعداد پہلی ہی بہت زیادہ ہے ، اور اس میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے، کیونکہ عوام کو بیوقوف بنانے اور اپنے غیر ملکی ذخائر میں میں اضافہ کا شارٹ کٹ معلوم کرلیا ہے، اور وہ شارٹ کٹ ایمبیسی روڈ اسلام آباد ، لندن، واشنگٹن سے ہوتا ہوا ایوان اقتدار تک پہنچتا ہے۔ ذرا نم ہو تو یہ منافیقین بہت کارآمد ہیں ساقی