‘سویلین حکومت پر بد اعتمادی انتہا پر’



  • واشنگٹن: ایک گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی عوام کا امریکہ کی اتحادی حکومت پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے تاہم فوج پر ان کا اعتبار برقرار ہے۔

    سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ امریکی قیادت بانوے فیصد پاکستانیوں میں غیر مقبول ہے جبکہ پچپن فیصد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسلمانوں اور مغربی معاشرے میں زیادہ نزدیکیاں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق ‘ پاکستان کی حکومت پرعوامی اعتماد میں انتہائی تیزی سے کمی آئی ہے اور یہ بد اعتمادی مارچ اور اکتوبر 2012 میں انتہائی کم ہوتے ہوئے تئیس فیصد تک رہ گئی ہے۔

    جمہوری طور پر منتخب ہونے والی صدر آصف علی زرداری کے ابتدائی دور حکومت یعنی دسمبر 2008 میں یہی شرح چوون فیصد تھی۔

    امریکہ میں معتبر سمجھے جانے والے گیلپ نے یہ سروے پاکستان میں تیس ستمبر اور سولہ اکتوبر 2012 کے درمیانی عرصے میں کیا تھا۔

    یہ سروے ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب امریکہ میں اسلام مخالف بنائی جانے والی فلم پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پراحتجاج ختم ہوئے تھے۔

    سروے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مئی میں ہونے والے عام انتخابات پاک –امریکہ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی ہلچل کا باعث ہو سکتے ہیں۔

    سروے میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ملک میں آئندہ ایسی حکومت بھی آ سکتی ہے جو امریکی مفادات کی جانب زیادہ جارحانہ رویہ رکھتی ہو۔

    سروے کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے اندر حد سے زیادہ آپریشن کیے جانے کی وجہ سے موجودہ حکومت کی سیاسی پوزیشن کمزور پڑ چکی ہے اور امریکی اور پاکستانی قیادت کی عوام میں غیر مقبولیت کا نوٹس نہ لیا جانا ممکن نہیں ہے۔

    سروے کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود پاکستانی عوام ملکی تاریخ میں بار بار مداخلت کرتی آئی فوج پر اعتماد کرتی ہے۔

    http://urdu.dawn.com/2013/02/15/pakistanis-trust-in-civilian-govt-has-nosedived-us-survey/



  • Even if survey consists on facts then also it is not the greatness of our army but the reasons are incompetent politicians.



  • That's why I say that PPP and PMLN (and their lackeys) are NOT "proponents" of democracy in Pakistan, but black spots on the same.

    They turn "democracy" into an ugly monster during their incompetenet rule which looks worse in contrast to dictatorship.

    The same was the case in 1999 when over 80% of people supported the takeover of Musharraf and removal of PMLN-led government.

    So it is essential to kick out these mafias through vote to save democracy itself.



  • Good news for PPP. Zardari still has 10% "sensible" vote on top of 13% blind faith jiayla "khamba" vote. Remember, last time PPP had to get only 32% votes to win. Just nine points away.

    There must be something in it for PMLN to brag about also or to simply refute the survey. Let's hear from them.



  • @BitterTruth

    Even if survey consists on facts then also it is not the greatness of our army but the reasons are incompetent politicians.

    .

    صحیح بات ہے بھائی، بات فوج کی نیک نامی اور اچھائی کی نہیں ہے بلکہ نکتہ یہی ہے کہ جب جمہوریت پرفارم نہیں کرتی، جب سیاستدان وعدے پورے نہیں کرتے تو پھر اس نظریے کو آسانی سے بیچا نہیں جا سکتا، خاص طور پر ہمارے جیسے ملک میں جہاں آزاد سوچ کا ہونا بھی ایک نعمت سے کم نہیں

    ایک اور اہم پہلو اس سروے میں امریکی قیادت کا بانوے فیصد پاکستانی عوام میں غیر مقبول ہونا ہے، اور اس بات کی نشاندہی ہے کہ اگلی حکومت ہو سکتا ہے امریکی مفادات کی جانب جارحانہ رویہ رکھے تو ایسی صورت میں امریکہ کے ہمارے سیاسی عمل میں زیادہ اثر انداز ہونے کا امکانات ہیں