نوازشریف کا فوج کو بہترتعلقات کا اشارہ



  • Nawaz is ready to make a deal with the devil if he has to, so far, Mr Nawaz Sharif has made a deal with the following groupd for power:

    Establishment

    Sectarian Terrorists

    Lotas

    Land Mafia

    Notorious wanted criminals of Punjab

    کراچی: مسلم لیگ ن جوآئندہ انتخابات میں برسراقتدارآنے کیلیے بہت زیادہ پرامیدہے نے فوج کوبہترتعلقات کے معاملے میں مثبت اشارہ دیدیا ہے اوراس نے گارگل کمیشن کے قیام،جنرل(ر)پرویزمشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی اورنئے آرمی چیف کے انتخاب کے سلسلے میں اپناموقف نرم کرلیاہے۔

    ن لیگ ایبٹ آبادکمیشن پربھی زیادہ سخت مؤقف اختیارنہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف جب کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے توان کا اشارہ فوج کی طرف ہی ہوتاہے جس کوان کے بارے میں بہت سے تحفظات ہیں اوران کی مقبولیت سے خوفزدہ بھی ہے۔ ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کواس بات کا ادراک ہے کہ وہ اگرالیکشن جیت بھی جاتے ہیں توان کیلیے ’’اصولی سیاست ‘‘پرسمجھوتہ کیے بغیرپیپلزپارٹی کی طرح اپنی مدت پوری کرنابہت مشکل ہوگا۔

    مسلم لیگ نے اسی موقف کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی ورنہ ایک سال قبل تک وہ اس کے سخت خلاف تھے۔ مسلم لیگ ن کے صرف ایک ایم این اے ایازامیرنے سخت مخالفت کی لیکن انہیں بھی آئندہ انتخابات میں ن لیگ سے ٹکٹ لینے کیلیے خاصی جدوجہد کرنا پڑیگی۔ اب تک جوسروے سامنے آئے ہیں ان میں ایک جرمن سروے کے سوا تمام میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی ہی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔اب تمام نظریں عمران خان پرہیں جو23 مارچ کو مینار پاکستان پر 5 لاکھ افرادکا جلسہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    یہ جلسہ تحریک انصاف میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ پشاور میں اتوار کو بڑا جسلہ کر کے وہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اورن لیگ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں۔ تاہم شریف برادران کامیابی کیلیے اتنے پرامیدہیں کہ انھوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔ انھیں صرف پنجاب میں قومی اسمبلی کی 148 نشستوں میں سے 90 سے 100 تک ملنے کی امیدہے۔اب تمام پیشگوئیاں یہ کی جارہی ہیں کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی تیسرے نمبرپررہے گی۔

    تمام جماعتوں سے پہلے انتخابی منشورکا اعلان کرنے سے بھی پتہ چلتاہے کہ نوازشریف کامیابی کے معاملے میں کتنے پراعتماد ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکے دوران اشارہ دیاہے کہ وہ آئندہ آرمی چیف کے انتخاب کے معاملے میں مرضی کا انتخاب نہیں کرینگے بلکہ سنیارٹی کواولیت دینگے۔

    جنرل کیانی کی مدت اس سال نومبرمیں ختم ہورہی ہے۔ ماضی میں نوازشریف کے جنرل اسلم بیگ، آصف نوازسمیت کسی بھی آرمی چیف سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے،جنرل جہانگیر کرامت کوتوانھوں نے جبری ریٹائرہی کردیا،جنرل مشرف کوآرمی چیف بنانے سے قبل نوازشریف انھیں جانتے تک نہیں تھے اور انھوں نے اپنے بھائی شہبازشریف اورچوہدری نثارکی سفارش پرجنرل علی قلی کونظراندازکرکے پرویزمشریف کو آرمی چیف بنایاتھا۔

    http://www.express.pk/story/101422/



  • Back in late 90's when Aimal Kansi was handed to US by Nawaz Sharif Government than an American lawyer proclaimed "Pakistanis can sell their mothers for $100.00". I strongly protest his statement and suggest that he revise it to "Not Pakistanis but Muslim Leaguers can sell their mothers for $100.00" as displayed by Nawaz and Co.



  • مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف جب کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے توان کا اشارہ فوج کی طرف ہی ہوتاہے

    The above statement is an assumption without basis. PMLN will never compromise on Mush. Mush will hang.

    مسلم لیگ نے اسی موقف کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی بل کی مخالفت نہیں کی ورنہ ایک سال قبل تک وہ اس کے سخت خلاف تھے۔

    This is a lie. PMLN accepted DHA on PMLN's terms and one of those terms was that plots in DHA will be available to none-commissioned ranks and soldiers and management will be civilian etc.

    یہ جلسہ تحریک انصاف میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔ پشاور میں اتوار کو بڑا جسلہ کر کے وہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اورن لیگ کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں۔

    lets not count the chicks before the eggs hatch. PTI was anticipating 100,000 in Peshawar. turnout was 10,000 at best.



  • Noon League can never be seperated from Generals.

    The Leadership of Noon League is:

    Born by General Gillani.

    Grown by General Zia.

    Spared by General Musharraf.

    Still Ch. Nisar and SS is having connection with Army Generals.



  • In Pakistan from Bhutto to Imran Khan, every politician has worked under or with Generals during their political life. However as prime minister NS is the only politician who has sacked two Coas General Jehangir Karamat, Gen Mush and one Chief of Naval staff Admiral Mansurul Haq. Keeping his above record, Army has a lot of reservations in working under NS command in the recent past.

    As per the Wikileaks General Kiyani has following views about Nawaz Sharif.

    //He also does not like Nawaz Sharif and that has happened because of the past experience with the Punjabi leader who can be more powerful than Pakistan’s dominant army can stomach.\

    Source: http://www.defence.pk/forums/national-political-issues/84107-general-kayani-nawaz-sharif.html



  • ہا ہا ہا ہا ہا

    دو دن پہلے ہی کہا تھا کہ

    .

    .

    پچھلے چند ماہ کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں نہایت ہی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی آئی ہے. یہ رجحان حال ہی میں سامنے آنے والے پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے تیار کردہ سروے اور حالیہ سیاسی ڈویلپمنٹ میں بھی واضح طور پر نظر آتا ہے. نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ملکی و غیر ملکی اسٹبلشمنٹ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور وہ اس حقیقت کو جان چکے ہیں کہ نوازشریف اور ان کی جماعت یکساں طور پر مقبولیت میں پہلے نمبر پر جارہے ہیں

    نواز شریف کی مقبولیت، عالمی اور ملکی اسٹبلشمنٹ کے بارے میں اسکے مصالحانہ روئیے اور ملکی اور غیر ملکی حالات و واقعات نے اب اسے کافی حد تک دونوں اسٹبلشمنٹ کی مجبوری بنا دیا ہے. عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ میاں نوازشریف کے معاملات طے پا گئے ہیں اور اب عالمی اسٹبلشمنٹ ملکی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے

    فی الحال ملکی اسٹبلشمنٹ نواز شریف سے فاصلے پر کھڑی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت براہ راست اپنے ہاتھ میں لینے کی خاطر مارشل لا کی راہ ہموار کی جائے اور انتخابات کو التوا میں ڈالا جائے. حالیہ فرقہ وارانہ فسادات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں لیکن اسکی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور بالآخر اسے بھی عالمی اسٹبلشمنٹ کی طرح مجبوری کی حالت میں نواز شریف سے معاملات طے کرنے پڑیں گے اور امید ہے کہ انتخابات سے پہلے پہلے ملکی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی معاملات طے پا ہی جائیں گے

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/dozens-of-houses-torched-as-mob-attacks-lahore-christian-locality/page/2#post-442323



  • @QN

    Somehow your personality and writing skills have taken an 180deg turn just like your leader and I will suggest hajmola for both of you.



  • Bechari bhai,

    It's about time you get a brain, you endorsed water car and now you are endorsing PMLN, I see a pattern here.

    Bawa ji,

    Did you forget Nawaz Sharif's meeting with Musharraf? What happened to Article 6?



  • @QN

    bhai aap to mind kar gayee. Although it will be a waste of time to ask for a proof of my endorsement of water car still I will not mind you sharing a link to refresh my mind ;)

    and I hope you will perform better than your kiddo leader in providing proofs of corruption in metro bus project, which TI is still waiting.



  • Following is the link dated 3rd of feb 2013:

    http://e.jang.com.pk/02-03-2013/lahore/pic.asp?picname=218.gif



  • Qaiser Nadeem

    Bawa ji,

    Did you forget Nawaz Sharif's meeting with Musharraf? What happened to Article 6?

    .

    .

    قیصر جی

    پرویز مشرف سے نواز شریف کی کونسی ملاقات؟

    غالبا آپ "ہم سب امید سے ہیں" کے پرویز مشرف یعنی وسیم انصاری کی نواز شریف سے ملاقات کا ذکر خیر کر رہے ہیں

    یہ قصے کہانیاں آپ انقلابیوں کو سنائیں گے تو وہ بہت خوش ہونگے اور آپکو داد دینے کے لیے زور زور سے تالیاں بھی بجائیں گے

    :) :)

    .

    .

    .

    http://e.jang.com.pk/02-03-2013/lahore/images/218.gif

    .

    عدیل ایوب بھائی - لنک پوسٹ کرنے کا شکریہ