Our Education System: Propaganda & Hatred OR Realist & Pacifist ???





  • Prof. Mehdi Hassan & Ayaz Amir

    Vs

    Itsham Elahi Zaheer & Hafiz Suleman Butt

    Right vs Left; Progressives vs Conservatives at it's best.



  • فضول کی بحث

    پاکستان کی ساری اشرافیہ سیکولر ہے اور پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک ہر فیصلے کی ذمہ دار ہے ، اگر پاکستان میں نام نہاد نفرت پر مبنی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم ہے تو وہ بھی اسی سیکولر اشرافیہ کا بنایا ہوا ہے

    اب چونکہ یہ نصاب تعلیم انکے مقاصد پورے کرنے کی بجائے انکے گریبانوں تک ہاتھ ڈالنے والے پیدا کرنا شروع ہو گیا ہے تو اس سیکولر اشرافیہ نے شور ڈالنا شروع کر دیا ہے

    ف ج



  • Is it some kind of a joke to invite these two morons Zaheer and Butt to discuss the education policy?

    I almost fell out of my chair when I heard this JI guy call Quaid-e-Azam "Rahamtullah alaih", while his spiritual leader, Maudoodi used to call him Kafir-e Azam.

    I think Ayub Khan made the biggest mistake by letting Maudoodi go during riots against the Ahmadis. I used to be a big supporter of JI but they have proved themselves to be a destructive force in our politics and society.



  • @FJ Saab

    Are seculars starting history from Mohammad Bin Qasim. Are seculars teaching our kids Hindus are bad. Are seculars saying we are Islamic Republic of Pakistan?



  • Hats off to Munizae Jahangir, she is one smart woman and she controlled the discussion very effectively.

    Since when did a neanderthal like Salman Butt become an intellectual?

    Good debate nonetheless. Obviously, one education system without any hateful material is the only solution. I think religion should be kept out of school but since that is unattainable in Pakistan it should be optional aka "ikhtiari" at most.



  • شیرازی جی

    لگتا ہے آپ حسب معمول اپنے عمومی تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں

    محمد بن قاسم ، محمود غزنوی ، دو قومی نظریہ وغیرہ وغیرہ سب سیکولر اشرافیہ کے پیش کردہ تھے اور یہ سب انہوں نے امریکا کی مدد و اعانت کیلئے کیا تھا کہ امریکا کو اپنے مفادات کیلئے ان نظریات کی ضرورت تھی

    کیا آپ بھول رہے ہیں کہ پاکستان کی فوج ہمیشہ سے سیکولر نظریات کی رہی ہے ، کیا آپ یہ بھول رہے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ ہمیشہ سے سیکولر رہی ہے ، کیا آپ یہ بھول رہے ہیں پاکستان کی نوکر شاہی ہمیشہ سے سیکولر رہی ہے ، کیا آپ یہ بھی بھول رہے ہیں کہ پاکستان کے جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقات ہمیشہ سے سیکولر رہے ہیں ، پاکستان کی عنان حکومت اور پالیسیاں ہمیشہ سے اس سیکولر اشرافیہ نے بنائی ہیں اور اپنے مقاصد اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کے مفادات کیلئے بنائی تھیں اور بنائی ہیں اور بنا رہے ہیں

    مجھے یہ بتائیں کہ حافظ سلمان بٹ اور ابتسام الٰھی ظہیر یا ان جیسوں کا پاکستان کی پالیسیوں کے بنانے میں کتنا حصہ یا عمل دخل یا اثر و رسوخ ہے .

    اگے ملا کو شور مچانے کا موقع ملا ہے تو یہ موقع بھی سیکولر اشرافیہ نے اپنے مقاصد اور مفادات کیلئے دیا تھا ، اس جن کو بوتل سے اسی سیکولر اشرافیہ نے باھر نکالا تھا اور پال پوس کر اتنا بڑا کیا ہے کہ اب یہ جن اسی سیکولر اشرافیہ کے گلے پڑ گیا ہے اور وہ سیکولر اشرافیہ اسی لئے شور مچا رہی ہے ، پنجابی میں اسے کہتے ہیں کہ . ہور چوپو

    آپ کی معلومات کیلئے راجہ انور کا آج کا انشائیہ نیچے نقل کر رہا ہوں ، اس انشائیے میں انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت کی نام نہاد ثقافتی یلغار کے خلاف سب سے پہلی آواز ہماری فلم انڈسٹری سے آئی تھی ، ناکہ کسی مدرسے سے یا کسی مولوی کی تقریر سے ،

    اس لئے اپنے عمومی تجاہل عارفانہ سے ذرا صرف نظر بھی کر لیا کریں . انشااللہ افاقہ ہو گا

    حقائق کو سیدھا رکھنے والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • ZiaM said:

    "I almost fell out of my chair when I heard this JI guy call Quaid-e-Azam "Rahamtullah alaih", while his spiritual leader, Maudoodi used to call him Kafir-e Azam."


    Before falling from your chair the next time, it would serve you well to update your 'knowledge'.

    It was not Maudoodi, but the famous leader of Majlis-i-Ihrar and renowned Congress supporter, Mazhar Ali Azhar who called Quaid-i-Azam as Kafir-e-Azam.



  • The panels in this debate were not balanced.

    An academician Dr Mehdi and a columnist Ayaz Ameer from left wing should be matched against Dr. Safdar Mehmoood and Auria Maqbool Jan from right wing.

    Bringing an ahl-i-hadees religious scholar and a low level IJT/JI politician cum labor leader as representatives of right wing is quite ridiculous.



  • @Adonis

    Bringing an ahl-i-hadees religious scholar and a low level IJT/JI politician cum labor leader as representatives of right wing is quite ridiculous.


    Exactly my thoughts and why I didn't watch it.



  • @FJ Saab

    Our Army's moto جہاد فی سبیل اللہ is given by secular elite? Assigning foot and a half beard mullahs in Kabul was done by secular Army? Gathering mullahs from all over the globe to wage proxy but holy wars in Afghanistan and Kashmir was done by secular Army? Nizam e Salat was introduced by secular Army? Qadiyanis were declared heretics in constitution by secular elite? Seculars support organizations like LeJ to protest Shias and minorities. It must be seculars who are burning churches, christian communities, bombing shrines, schools and markets - if not it must be secular elite protecting them.

    Please control your facts straightening smile - last thing we want is twisted jaw.

    :)



  • شیرازی جی

    صبح ہی صبح اتنا غصہ صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا

    آئینۂ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

    آپ نے جتنی بھی مثالیں دیں ہے وہ پاکستان کے بننے کے بعد تینتیس سال بعد کی ہیں اور اس وقت تک سیکولر اشرافیہ اور سیکولر فوج ان تمام بیجوں کو بو ہی نہیں چکی تھی بلکہ ان کو دن رات پانی دیکر بڑے پودے بھی بنا چکی تھی ، کیا ضیا الحق کے بعد آنے والے بھی سبھی مرد مومن تھے ، کیا جناب مشرف بھی مرد مومن تھے ، کیا ١٩٨٨ سے لیکر ١٩٩٩ تک آنے والی حکومتیں بھی سیکولر اشرافیہ کی حکومتیں نہیں تھیں ، ٹھیک ہے ضیاء الحق کو جتنی مرضی گالیاں دے لیں ، لیکن کیا حقیقت یہ نہیں ہے ضیاء الحق کو مرے ہوۓ پچیس سال ہو گئے ہیں ، جی ہاں پچیس سال ، کیا پاکستان کی تمام برائیوں کا ملبہ اسی پر ڈالا جائے گا ، یا ١٩٤٧ سے لیکر آج تک اس ملک پر قابض سیکولر اشرافیہ بھی اپنے گناہوں کا اعتراف کرے گی . کیا طالبان کی پیدائش پاکستان کی سیکولر اشرافیہ کی پیدا وار نہیں ہے ، کیا کارگل کا معرکہ سیکولر فوجی اشرافیہ کے ذہن کی اختراع نہیں تھا ، کیا آپریشن جبرالٹر کا منصوبہ کسی مدرسے میں بیٹھ کر بنایا گیا تھا یا جی ایچ کیو میں ولایتی دختر انگور سے لطف اندوز ہوتے سیکولر فوجی اشرافیہ کے زرخیز ذہن کی کارستانی تھی ، کیا این ایس ایف پر پابندی مولویوں نے لگائی تھی یا ایوب خان جیسے کٹر سیکولر نے ، کیا ملک میں جمہوریت پر پہلا حملہ کسی مدرسے سے فارغ تحصیل نے کیا تھا یا کاکول اور سینڈہرسٹ سے تربیت یافتہ نے ، کیا اچھے طالبان اور برے طالبان کی اصطلاحات مدرسوں میں بیٹھ کر تخلیق کی گئی تھیں یا مشرف جیسے کٹر سیکولر فوجی کے دور میں منظر عام پر آئی تھیں

    کیا یہ واقعہ امر نہیں ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ ملکی اور غیر ملکی کٹر سیکولر تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ نہیں ہے اور وہی اس بدقسمت ملک کے سیاہ سفید کی مالک ہے اور اس کی حکمت عملیوں کی ذمہ دار ہے

    پاکستان کی سیاست ، معاشرت ، معیشت ، ثقافت ، تعلیمی نظام ، تدریس ،ابلاغی اداروں ، خارجہ پالیسی پر ہمیشہ سے سیکولر اشرافیہ قابض رہی ہے اور یہ انکا پرانا وتیرہ ہے کہ اپنی تمام ناکامیوں کا ملبہ ملا اور اسلام پر ڈال دو اور اپنی فاش غلطیوں سے بری الزمہ ہو جاؤ ، لیکن یہ طریقہ واردات نا صرف پرانا ہو چکا ہے بلکہ بری طرح پٹ بھی چکا ہے اور اسکا کھوکھلا پن ، بھونڈا پن اور تضادات اور جھوٹ سب کے سامنے کھل چکا ہے ، اب طنز و تشنیع کے تیر چلانے سے اور اونچی اونچی آواز میں چلانے سے جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جاسکتا ،

    اب سیکولر اشرافیہ کو یہی مسئلہ درپیش ہے کہ جس ناگ کو دودھ پلا پلا کر بڑا کیا تھا اب وہ انکے مفادات کو پورا کرنے سے انکاری ہے اور اسی سیکولر اشرافیہ کو ڈسنا شروع ہو گیا ہے ، سیکولر اشرافیہ نے اپنے مفادات کیلئے ملک میں جو تقسیم اور نفرت کا بیج بویا تھا اب اسی کا زہریلا پھل انکی اپنی نسلوں کو برباد کر رہا ہے ، سیکولر اشرافیہ نے اپنے مفادات کیلئے قتل و غارت کا جو گھناونا کھیل شروع کیا تھا اب وہی انکو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے

    اور ہاں میرے جبڑوں کی فکر نا کریں بلکہ اپنے ذہن نارسا کی فکر کریں جو آجکل کچھ زیادہ ہی تناؤ کا شکار ہے

    ہمدردی والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ف ج



  • @FJ Saab

    First and formost our greatest secular leadar, Jinnah, created the country in the name of religion and then urged to protect the rights of minorities. He was followed by another secular visionary who prefaced constitution with objective resolution. Couple of decades later Bhutto transformed holy land into secular paradise when he managed Parliament's stamp on Qadiyanis's faith and laid the foundation of Islamic bomb. Living up to his secular credentials he banned 'coffee' to win elections.

    No need to remind you of Zia, you already seem quite embarassed on him. Then came the daughter of east - the western enlightend Taliban architect followed by wanna be Ameer ul Momaneen. Musharaaf was true secular who took $$$ from west and gave it to Mullahs. Under his secular leadership we made sure Osama is at least mile away from PMA and not in PMA.

    The only black spot in our glorious secular history is they didn't allow Mijahid like Brig. Ali to pound GHQ with F-16s.

    :) :)



  • شیرازی جی

    ہا ہا ہا ہا ہا

    یہ بھی سیکولر لوگوں کا پرانا طریقہ واردات ہے کہ جب بات نہیں بنتی تو یہ کہہ کر دامن جھاڑ لو کہ پاکستان میں کبھی کوئی صحیح اور پکا ٹھکا، سکہ بند سیکولر تو اقتدار میں آیا ہی نہیں اور سارے نام نہاد سیکولر حکمران صرف نام کے سیکولر لبرل تھے

    اسی لئے میں نے کچھ عرصہ پہلے یہ والا دھاگہ شروع کیا تھا

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/پاکستانی-لبرلز-اور-ان-کے-چوہتر-فرقے

    http://pkpolitics.com/discuss/topic/پاکستانی-لبرلز-اور-ان-کے-چوہتر-فرقے#post-430533

    دبی دبی ہنسی کے ساتھ

    ف ج



  • @FJ Saab

    If you use religion to achieve political objectives you defy secularism - no matter where are you graduated from or what have you been preaching.

    I am sure if Brig. Ali's F-16s had succeeded you would have landed as western return cleaned shave enlightend moderate to further the cause of secular elite.

    :)



  • انتہائی معذرت کے ساتھ

    ہم پاکستانیوں کی مجبوری کچھ اس طرح سے ہے کے گھر والوں کے اصرار اور کہنے پر انکی مرضی کے مطابق شادی تو کر لیتے ہیں مگر دل کی خوشنودی کے لیے بہار والی بھی چاہتے ہیں

    اب گھر والی کو رکھنا معاشرتی مجبوری ہے اور بہار والی کے ساتھ دل لگانا دلی مجبوری ہے

    یہی حال کچھ کچھ ہمارے معاشرے کا ہے

    مذہب سے انتہائی لگاؤ کے سبب مذہب کے قوانین اور سماجی اثرات کو نافذ بھی کرنا

    چاہتے ہیں اور ساتھ ساتھ سیکولر نظام کے مزے بھی لینا چاہتے ہیں

    یہی حال کچھ سیکولر حضرات کا ہے جو سیکولر نظام کے داعی ہونے کے دعویدار تو ہیں مگر ساتھ ساتھ ملک کی اکثریت کے مذہبی جھکاؤ کو نظر انداز بھی نہیں کرنا چاہتے



  • Out of balance panel and superfluous arguments from both sides. Though it was good at the beginning but poor presentation and editing later blew it out of proportion. Both sides were unsuccessful in keeping conformity with truth and rationality. For instance, Ayaz Meer saying "Pakistan is the only ideological state on planet earth", wrong...there were many before 20th century but recently emerged are Pakistan (in 1947 lawfully) and Israel (in 1946 unlawfully). And also Mr. Mehdi saying "Islam and democracy can't work together"; if it is true so then there is no true democracy anywhere in the world based on the constitutions made by few representatives. Not a single men made constitution treats humans equally; one way or another one has to adhere to the constitutional rules to be considered equal to the superior class (adherents) but still one can be stigmatised by society based on colour, religion, prior association etc. And from the right wing saying that insulting as a way of demeaning other religions is fine just because they are best at their propaganda against Islam. It is wrong because teaching differences is one thing but insulting is another. Having said that, I do believe that current academic curricula in Pakistan at different institutional levels have biased and hateful elements and they should be rectified.



  • And now Shirazi sahib will label me as a confused minded person

    فارغ جذباتی صاحب کی بغیر اجازت سے انکا جملہ چوری کرتا ہوں

    جھینپی جھینپی مسکراہٹ کے ساتھ



  • @Hypocrite saab

    "یہی حال کچھ سیکولر حضرات کا ہے جو سیکولر نظام کے داعی ہونے کے دعویدار تو ہیں مگر ساتھ ساتھ ملک کی اکثریت کے مذہبی جھکاؤ کو نظر انداز بھی نہیں کرنا چاہتے "

    
    And then people like FJ saab twist there jaws under varying emotions and enjoy the rape of secularism by so called secularists and try to come clean.
    
    :)


  • @hypocrite Saab

    You are among the only few sane voices left on the forum - can't afford to loose you. I will try my best to make sense out of your some what confuse thoughts.

    I wish I can promise same to rejuvenated PMLN hawk Easygo bahi. I feel bad why all along I thought he was tsunami inqalabi.

    :)