آئن سٹائن کا اصل نام شمس الرحمان معاویہ تھا یا عباس نقوی ؟



  • آئن سٹائن کا اصل نام شمس الرحمان معاویہ تھا یا عباس نقوی ؟

    اگر کسی طریقے سے یہ ثابت کر دیا جائے کہ مرنے سے پہلے آئن اسٹائن یہودیت سے تائب ہو گیا تھااوراس نے اسلام قبول کر لیا تھا تو پوری امت مسلمہ کا بھلا ہو سکتا ہے۔شاید یہی سوچ کر ایرانی ماہرین کونسل کے چیئرمین آیت اللہ مہدوی کنی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئن اسٹائن نے اسلام قبول کر لیا تھا اور وہ امام جعفر صادق کے سچے پیروکار تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 60ءکی دہائی میں آئن اسٹائن نے شیعہ عالم دین آیت اللہ بروجردی سے خط و کتابت کی اور ان کی تبلیغ کے نتیجے میں اسلام قبول کر لیا۔اگرچہ تین ملین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اس خط و کتابت کا ریکارڈ تلاش نہیں کیا جاسکا لیکن تلبیس اطلاعات کے اس زمانے میں ثبوت ہو ےا نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔اگر آیت اللہ مہدوی کی طرح باقی مسالک کے لوگ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں اور یہ دعویٰ کریں کہ آئن اسٹائن کا تعلق ان کے مسلک سے تھا تو بحث یہیں تک سمٹ کر رہ جائے گی کہ آئن اسٹائن کا اسلامی نام شمس الرحمان معاویہ تھا ےا پھر عباس نقوی ،ےوں یہ بنیادی بات از خود تسلیم کر لی جائے گی کہ آئن اسٹائن بہر حال مسلمانوں کے ماتھے کا جھومر ہے۔

    http://humsub.com.pk/5171/bilal-ghauri-3/#comment-1424



  • Hmm Good Information: http://pakistanidramasonline.pk/