سمارٹ سکوٹر کے ذریعے کعبہ کا طوافِ جائز



  • الریاض: سعودی عالم دین کا کہنا ہےکہ طوافِ کعبہ کے لیے اسمارٹ اسکوٹر یعنی ’’ہوور بورڈ‘‘ کا استعمال شرعی طور پر جائز ہے اور پیدل چلنے کی قدرت رکھنے والے افراد بھی اسمارٹ اسکوٹر کے ذریعے کعبۃ اللہ کا طواف کرسکتے ہیں۔
    عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ کے مطابق یہ فتویٰ سعودی عالم ڈاکٹر علی الحکمی نے جاری کیا ہے جو سعودی عرب میں سپریم علماء کونسل کے سینیر رکن ہیں۔ فتوے میں ڈاکٹر علی الحکمی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو پیدل چلنے کی سکت نہیں رکھتے وہ الیکٹرک وہیل چیئر اور اسمارٹ اسکوٹر (ہوور بورڈ) استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ لوگ جو چلنے پھرنے کے قابل ہیں انہیں بھی طوافِ کعبہ کے لیے اسمارٹ اسکوٹر استعمال کرنے کی شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں۔
    ڈاکٹر الحکمی کا کہنا ہے کہ حج یا عمرہ کرنے والے عازمین اگر چلنے پھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو افضل یہی ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر چل کر طوافِ کعبہ کریں لیکن چلنے پھرنے کی قدرت رکھتے ہوئے بھی وہ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے کے لیے اسمارٹ موٹر استعمال کرلیں تو شریعت اس کی بھی اجازت دیتی ہے البتہ وہ سعودی حکومت سے منظور شدہ موٹر (اسمارٹ اسکوٹر) ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔
    واضح رہے کہ حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید میں معذور، بیمار اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سعی اور طواف نہیں کرپاتے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ایسے معذور عازمین کے لیے الیکٹرک وہیل چیئر کی سہولت مہیا کر رکھی ہے۔ مسجد الحرام میں سرکاری کے علاوہ نجی شعبے کی جانب سے بھی الیکٹرک وہیل چیئرز انتہائی مناسب کرائے پر دستیاب ہوتی ہیں جن میں اسمارٹ اسکوٹرز بھی شامل ہیں جنہیں عازمینِ حج و عمرہ اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتے ہیں۔

    http://www.express.pk/story/602350/

    alt text



  • جن لوگوں کو حج کی مشقت اور مصیبت کیے بغیر حاجی بننے کا شوق ہے وہ امید کر سکتے ہیں کہ جلد ہی پالکیوں ، کاروں اور بسوں وغیرہ میں طواف کی سہولت بھی متعارف کروائی جاسکتی ہے ...مسلمانوں کی ٹاپ کلاس جوکہ غریب غرباء یا کمی کمین رعایا کے ساتھ گھومنا بھرنا نہیں چاہتے انہیں جہاز یا ہیلی کاپٹر بھی دیا جاسکتا ہے

    مستقبل کا حال تو خدا بزرگ و برتر کو ہی پتا ہے مگر کیا ہی اچھا ہو اگر آپ کسی حج ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے ورچوئل ریالٹی میں حج کرسکیں ....مگر کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ سعودی حج پیکیج کی رقم وصول نہیں کریں گے



  • شیطان کے جوابی حملے سے بچنے کے لئے سمارٹ غلیل
    0_1473445433165_ssssss.jpg



  • This sounds like good accommodation.

    I am waiting for a Fatwa virtual Hajj is OK too. When you can finish college remotely why can't you perform Hajj remotely? Just make sure you pay right kind of fees to Saudi government they will issue you Haji certificate. After all Abraham didn't do real sacrifice we only commemorate his virtual sacrifice.



  • @Shirazi1 said in سمارٹ سکوٹر کے ذریعے کعبہ کا طوافِ جائز:

    This sounds like good accommodation.

    Just make sure you pay right kind of fees to Saudi government they will issue you Haji certificate.

    That'll be the most important thing. Having a valid certificate. :-)
    Just like fake degree, some Pakistani will have fake Hajj certificates.